قومی خبریں

امرت پال سنگھ فرار، گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری، انٹرنیٹ خدمات بند

پولیس نے ’وارث پنجاب دے‘کے خلاف ریاست میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اب تک 78 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

پنجاب پولیس خالصتانی حامی اور’ وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کی تلاش میں ہے۔ ہفتہ یعنی 18 مارچ کو، پولیس نے امرت پال کو پکڑنے کے لیے مہم چلائی، لیکن بتایا یہ جا رہا ہے کہ  وہ فرارہونے میں کامیاب  ہو گیا جبکہ  اس کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امرت پال سنگھ کے خلاف نفرت انگیز تقریر سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ جس کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ادھر پنجاب میں اتوار یعنی آج دوپہر تک انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے الزام میں پنجاب کے بنیاد پرست مبلغ امرت پال سنگھ اور ان کے حامیوں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ہفتہ کو پنجاب پولیس نے ’وارث پنجاب دے ‘پرمکھ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔  خبروں کے مطابق پولیس نے امرت پال اور اس کے ساتھیوں کو گھیر لیا تھا اور  پولیس نے امرت پال کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق امرت پال کے قافلے کو پولیس نے جالندھر ضلع کے مہت پور گاؤں میں روکا۔ پولیس نے دو گاڑیوں کو پکڑ لیا، لیکن امرت پال سنگھ تیسری گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے کے لیے پیچھا بھی کیا  لیکن خبر شائع ہونے تکاس کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

Published: undefined

امرت پال اپنی مرسڈیز کار چھوڑ کر انڈر گراؤنڈ ہو گیا ۔ اس نے اپنی گاڑی بھی بدل لی ہے۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ امرت پال کو گرفتار کرنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور اس پر این ایس اے لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔  واضح رہے نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے آپریشن کے بعد بہت سے لوگوں نے برنالہ ضلع کے بھدود قصبے میں واقع برنالہ فرید کوٹ اسٹیٹ ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ امرت پال کو گرفتار نہ کیا جائے۔

Published: undefined

ریاست کے محکمہ داخلہ نے کچھ لوگوں کی طرف سے تشدد بھڑکانے کے خدشے کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے ہمارے نوٹس میں لایا ہے کہ معاشرے کے کچھ طبقے تشدد کو ہوا دے کر، وسیع پیمانے پر تشدد پھیلا کر امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، کیونکہ ان کا واحد مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا ہے۔

Published: undefined

پنجاب کے محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ریاست میں اتوار کی دوپہر 12 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ محکمہ نے یہ حکم کچھ لوگوں کی طرف سے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر جاری کیا ہے۔

Published: undefined

پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس نے ’وارث پنجاب دے‘کے خلاف ریاست میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اب تک 78 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ خالصتانی حامی امرت پال اور ان کے حامی تلواریں اور پستول لہراتے ہوئے امرتسر شہر کے مضافات میں واقع اجنالہ پولیس اسٹیشن میں گھس گئے تھے۔ اس دوران امرت پال کے قریبی دوست کو چھڑانے کے لیے اس کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ اس واقعے میں ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined