قومی خبریں

گجرات حکومت دو ہفتہ کے اندر بلقیس بانو کو گھر اور 50 لاکھ روپے دے: سپریم کورٹ

2002 گجرات فساد کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اس کی تین سالہ بیٹی کا قتل کر دیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو بہت سختی سے کہا ہے کہ وہ دو ہفتہ کے اندر اندر سال 2002 گجرات فساد کی متاثرہ بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ اور گھر دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے اس سال 23 اپریل کو گجرات حکومت سے کہا تھا کہ وہ اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دے اور اس کو گھر و نوکری بھی فراہم کرے۔ گجرات حکومت کی جانب سے معاوضہ کی رقم نہ ملنے کی صورت میں بلقیس بانو نے پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا جس پر اب سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے کہا ہے کہ وہ دو ہفتہ کے اندر معاوضہ اور گھر دے۔

Published: undefined

واضح رہے سپریم ورٹ نے گجرات حکومت کے وکیل کی اس عرضی کو بھی خارج کر دیا تھا جس میں وکیل نے کہا تھا کہ معاوضہ کی رقم بہت زیادہ ہے اس کو کم کر کے دس لاکھ کر دیا جائے۔ واضح رہے گجرات حکومت کی جانب سے بلقیس بانو کو صرف پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

گجرات فسادات ہندوستان کی تاریخ پر ایک بدنما داغ ہیں جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔ سال 2002 میں بلقیس بانو کی عمر محض 21 سال کی تھی جب فساد کے دوران فسادیوں نے ان کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی تھی اور ان کی تین سالہ بچی کو بھی قتل کر دیا تھا۔ گجرات فسادات گجرات حکومت کے لئے ایک مسئلہ رہے ہیں کیونکہ حکومت نے کبھی بھی اس میں کوئی اطمینان بخش رویہ اختیار نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined