قومی خبریں

رام مندر کے مبینہ زمین گھپلے کی سنوائی فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہو:سنجے سنگھ

بی جے پی کے میئر اور ان کے بھتیجے کے ساتھ ٹرسٹ کے ذمہ داروں کے کھاتوں کی جانچ کرالی جائے تو مبینہ چندہ چوری کا پورا معاملہ صاف ہو جائے گا ۔

رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی تصویر آئی اے ین ایس
رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی تصویر آئی اے ین ایس  

رام مندر ٹرسٹ سے جڑے مبینہ زمین گھوٹالہ کی وجہ سےعوام میں غصہ پیدا ہو رہا ہے اور عوام میں زبردست بے چینی پائی جا رہی ہے اس درمیان عام آدمی پارٹی(عآپ)کےرکن پارلیمان و اترپردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے کل یوگی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رام مندر کے نام پر ہوئے مبینہ زمین گھپلے کی سنوائی فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ڈیڑھ سال بعد بھی رام مندر تعمیر کا کام رفتار نہیں پکڑسکا ہے۔ اس کی وجہ بی جے پی لیڈروں کی مبینہ چندہ چوری ہے۔ بی جے پی کے میئر رشی کیش تیواری، ان کے بھتیجے اورالزامات میں گھرے ٹرسٹ کے ذمہ داروں کے کھاتے کی جانچ کرالی جائے تو یہ ثابت ہوجائےگااور دودھ کا دودھ و پانی کا پانی ہو جائے گا۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا کہ دو کروڑ کی زمین 18.50کروڑ روپئے میں خریدنے کے معاملے میں چھ دن بعدبھی کوئی کاروائی نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ حکومت مبینہ چندہ چوروں کو بچانا چاہ رہی ہے۔ بی جے پی لیڈر ہی چندہ چوری میں شامل ہیں تو بی جے پی حکومت آخر کار کاروائی کیسے کرے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ زمین خرید کے اس کھیل میں بی جے پی کے میئر اور ان کے بھتیجے کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔ ان کے ساتھ ٹرسٹ کے ذمہ داروں کے کھاتوں کی جانچ کرالی جائے تو چندہ چوری کا پورا کھیل اجاگر ہوجائےگا۔ آج اگر رام مندر کی تعمیر وقت سے نہیں ہوپارہی ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ ٹرسٹ اور بی جے پی کی مبینہ چندہ چوری ہے۔عام آدمی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ جلد ازجلد رام مندر کی تعمیر مکمل کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined