قومی خبریں

سنجے سنگھ ’عآپ‘ کے دہلی اسمبلی انتخابات کے انچارج مقرر

کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے عآپ کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ کو انتخابی انچارج مقرر کیے جانے پر مبارک باد دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اگلے سال کے شروع میں ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو الیکشن انچارج مقرر کیا ہے۔ ’عآپ‘ کی سیاسی امور کمیٹی (پی اے سی) کی جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

Published: undefined

پی اے سی نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پنکج گپتا کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ پی اے سی کی میٹنگ کے بعد پارٹی نے کہا ہے کہ دہلی اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کبھی بھی ہو سکتا ہے۔ پارٹی دہلی اسمبلی کے انتخابات میں دہلی حکومت کی پانچ برسوں کی کامیابیوں کو لے کر اترے گی۔

Published: undefined

پارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ’عآپ ‘کی حکومت نے دارالحکومت کا چہار رخی ترقی کی ہے۔’عآپ‘ کارکنان حکومت کے صحت، تعلیم، بجلی اور پانی کے شعبوں میں کیے گئے کاموں کوایک ایک گھر تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ پارٹی کے بانی ارکان میں ہیں اور پی اے سی کے بننے کے بعد سے ہی اس کے رکن ہیں۔ گپتا بھی عآپ کے بانی رکن ہیں اور شروع سے قومی جنرل سکریٹری ہیں۔ خیال رہے ’عآپ‘ نے دہلی اسمبلی انتخابات میں 2015 کی کارکردگی کو دوہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دہلی اسمبلی کے 2015 کے انتخابات میں عآپ نے 70 میں سے 67 نشستیں جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

Published: undefined

کام کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے: کیجریوال

ادھر، دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اروند کیجری وال نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگلے برس ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کام کی بنیاد پر لڑے جائیں گے۔ کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے عآپ کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ کو انتخابی انچارج مقرر کیے جانے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے ان انتخابات کے لئے انتخاببی مہم کا ڈائریکٹر تقرر کیے جانے پر پارٹی کے قومی سکریٹری پنکج گپتا کو بھی مبارک باد دی ہے۔

Published: undefined

کیجری وال نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’سنجے سنگھ، پنکج گپتا کو بہت مبارک باد۔ عام آدمی پارٹی نے پانچ برسوں میں انقلابی حکومت کی تصدیق کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے امیدواروں کے سلسلے میں کہا ہاں یہ ممکن ہے۔ اب تک انتخابات ذات پات اور دھرم کی بنیاد پر لڑے جاتے تھے لیکن یہ انتخابات کام کی بنیاد پر لڑے جائیں گے۔ پہلی مرتبہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے آپ کی زندگی کی سطح کو بہتر کیا ہے، اس لئے ہمیں ووٹ دیجئے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ’’عآپ دہلی اسمبلی انتخابات منتخب حکومت کے ’تاریخی کام‘ کی بنیاد پر لڑے گی۔ حکومت نے قومی راجدھانی دہلی کی صورت بدل دی ہے اور ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا ہے۔‘‘ پارٹی کے رضاکار دہلی حکومت کے صحت، تعلیم، بجلی اور پانی سپلائی کے شعبہ کے تعلق سے کیے گئے کاموں کی جانکاری راجدھانی کے گھر گھر تک پہنچائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined