
فائل تصویر آئی اے این ایس
مہاراشٹر میں این سی پی کو لے کر سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ دریں اثنا، شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے اتوار یعنی یکم فروری کو دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کے آنجہانی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی پارٹی کے کچھ اراکین انہیں این سی پی کے دو دھڑوں کو متحد کرنے سے روک رہے تھے، انہیں خوف ہے کہ ایسا کرنے سے ان کی اہمیت ختم ہو جائے گی۔
Published: undefined
نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، سنجے راؤت نے کہا، "اجیت پوار نے اپنی این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) اور اپنے چچا شرد پوار کی این سی پی (ایس پی) کو متحد کرنے کے تعلق سے اہم کردار ادا کیا اور اس مقصد کے لیے کئی میٹنگیں کی گئیں۔"
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے دھڑے کے رکن پارلیمنٹ راؤت نے کہا کہ اجیت پوار کو آخری دم تک شرد پوار پر پورا بھروسہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ این سی پی کے دو دھڑوں کے انضمام کی صورت میں شرد پوار کا بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا امکان نہیں ہے۔
Published: undefined
این سی پی کے ورکنگ صدر پرفل پٹیل کو نشانہ بناتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ این سی پی "پاٹل" (مراٹھی) لوگوں کی پارٹی ہے اور نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی قیادت کسی "پٹیل" کے ہاتھ میں نہ جائے۔ واضح رہے کہ سنجے راؤت سے پہلے ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی کہا تھا کہ این سی پی کی قیادت ایک پاٹل (مراٹھی) کو کرنی چاہیے، پٹیل کو نہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ این سی پی کے سربراہ اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار اجیت پوار کی گزشتہ بدھ کو پونے کے قریب بارامتی میں ہوائی جہاز کے حادثے میں موت ہوگئی۔ اس سے سیاسی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی کہ دونوں این سی پی کا انضمام ممکن ہے یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined