قومی خبریں

روپے کی قدر میں گراوٹ پر سنجے راؤت کا مودی پر طنز، ’کرنسی گرتی ہے تو ملک کی عزت گرتی ہے‘

سنجے راؤت نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور امیت شاہ مغربی بنگال میں ’کھیلا‘ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور روپے کی قیمت مسلسل گرتی جاری ہے۔ مودی کہتے تھے کہ جب روپے کی قدر گرتی ہے تو ملک کی عزت گرتی ہے؟‘‘

سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی روپے کی مسلسل گرتی قدر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ روپے کی کمزوری کو ملک کی شبیہ اور اقتصادی صورتحال سے جوڑتے ہوئے سنجے راؤت نے حکومت کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’سنچری لگے گی، اب کی بار 100 کے پار، مودی جی کہاں ہیں؟، وہ مغربی بنگال میں ہیں، ممتا بنرجی کو شکست دینے کے لیے صدر راج کی تیاری کر رہے ہیں۔ زیراعظم مودی اور امیت شاہ مغربی بنگال میں ’کھیلا‘ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور روپے کی قیمت مسلسل گرتی جاری ہے۔ مودی کہتے تھے کہ جب روپے کی قیمت گرتی ہے تو ملک کی عزت گرتی ہے؟‘‘

Published: undefined

شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت خاموش ہے اور خاموش ہی رہے گی۔ جب روپیہ گرتا ہے تو صرف کرنسی ہی نہیں گرتی ہے، بلکہ ملک کی ساکھ اور عزت بھی گرتی ہے۔ جس طرح سے ہندوستان کی معیشت کمزور ہوئی ہے اور روپیہ جس طرح دن بہ دن گر رہا ہے۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے وزیر اعظم پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نریندر مودی اب ملک کی قیادت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ہاں، آج جنگ ہے، لیکن کیا کل جنگ تھی؟ روپے کی گراوٹ اسی وقت شروع ہوئی جب پی ایم مودی وزیر اعظم بنے۔ اپنے بیان میں راؤت نے براہ راست وزیر اعظم پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ’’مودی جی، اب جھولا اُٹھاؤ اور چلے جایئے‘۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اپوزیشن روپے کی گراوٹ پر حکومت کو مسلسل گھیر رہی ہے۔ سنجے راؤت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک میں اقتصادی مسائل پر بحث تیز ہے۔ آنے والے دنوں میں اس معاملے پر سیاسی بیان بازی میں شدت آنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined