قومی خبریں

سنجے راؤت کا بی جے پی پر حملہ، شیوسینا کے اراکین پارلیمنٹ کو توڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر خرید و فروخت کا الزام

سنجے راؤت کے مطابق شیو سینا کے ٹکٹ، کارکنان کی محنت اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ملی عوامی حمایت کی بنیاد پرمنتخب ہوئے نمائندوں کا پارٹی چھوڑنا ووٹروں کے مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / آئی اے این ایس</p></div>

سنجے راؤت / آئی اے این ایس

 

شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے پارٹی کے کچھ ممبران پارلیمنٹ کی مبینہ بغاوت پر بی جے پی اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر سخت نشانہ لگایا ہے۔ اپنے ہفتہ وار کالم ’روکھ ٹھوک‘ میں راؤت نے الزام لگایا کہ پارٹی چھوڑنے کی بحث میں رہے اراکین پارلیمنٹ کا قدم کسی نظریاتی اختلاف کا نتیجہ نہیں بلکہ سیاسی فائدے اور اقتدار کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

’سامنا‘ میں شائع ہونے والے مضمون میں راؤت نے دعویٰ کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر سیاسی خرود وفروخت اور سودے بازی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں اور علاقائی مفادات کے نام پر پارٹی تبدیلی کو صحیح ٹھہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اس کے پیچھے اصل مقصد سیاسی فائدہ ہے۔

Published: undefined

سنجے راؤت کے مطابق شیو سینا کے ٹکٹ، کارکنان کی محنت اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ملی عوامی حمایت کی بنیاد پرمنتخب ہوئے عوامی نمائندوں کا پارٹی چھوڑنا ووٹروں کے مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اپنے مضمون میں راؤت نے پارٹی تبدیلی کی سیاست کا موازنہ تاریخ کے مشہور دھوکے بازوں میر جعفر، بروٹس، جیوڈاس اور کوئسلنگ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول میں انحراف اور سیاسی عہد بدلنے کے واقعات کو ’بغاوت‘ یا ’انقلاب‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ یہ جمہوری اقدار اور سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریات اور تنظیم سے وابستگی کو چھوڑ کر اقتدار کے جغرافیے کی بنیاد پر فیصلہ لینے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔

Published: undefined

راؤت نے الزام لگایا کہ ملک میں ’’آیا رام- گیا رام‘‘ کی سیاست کو فروغ ملا ہے، جس سے سیاسی اخلاقیات اور عوامی نمائندوں کی جوابدہی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے یا اسے برقرار رکھنے کے لیے عوامی نمائندوں کو توڑنے کا رجحان جمہوری نظام کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔

Published: undefined

شیو سینا کے 60 ویں یوم تاسیس اور پارٹی کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کے یوم پیدائش کا حوالہ دیتے ہوئے راؤت نے پارٹی چھوڑنے والے لیڈروں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ سوچ اور جدوجہد کی روایت ہے۔ راؤت نے یقین ظاہر کیا کہ عوام ایسے سیاسی رویے کا مناسب وقت پر جواب دیں گے اور مینڈیٹ کے ساتھ ہوئی مبینہ دھوکہ بازی کو نہیں بھولیں گے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined