قومی خبریں

مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے طلاق کا فیصلہ واپس لیا

مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے چند روز قبل طلاق کا اعلان کیا تھا لیکن اب اس کھلاڑی نے اپنے شوہر اور اس رشتے کو ایک اور موقع دے دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اولمپک کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال نے 14 جولائی 2025 کو اپنے شوہر پاروپلی کشیپ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب اس جوڑے نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور پاروپلی کشیپ اپنے رشتے کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔ سائنا نہوال نے کل ہفتہ 2 اگست کو اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ یہ معلومات شیئر کیں۔

Published: undefined

سائنا نہوال نے 19 روز قبل 13 جولائی کی رات ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر پاروپلی کشیپ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔سائنا نہوال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ زندگی بعض اوقات ہمیں مختلف راستوں پر لے جاتی ہے۔ بیڈمنٹن کھلاڑی نے مزید لکھا کہ میں نے اور پروپلی کشیپ نے کافی سوچ بچار کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ایک دوسرے کے لیے امن، ترقی اور بہتر زندگی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔ میں اب تک کی تمام یادوں کے لیے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں اور بدلے میں کچھ نہیں چاہتی۔ سائنا نہوال نے مزید لکھا کہ ہمیں سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ اور ہماری پرائیویسی کا بھی خیال رکھیں۔

Published: undefined

سائنا نہوال نے اس پوسٹ کے ٹھیک 19 دن بعد پاروپلی کشیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک اور موقع دیا ہے۔ سائنا نے اس پوسٹ میں اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ پہاڑوں میں گھومتے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ سائنا نہوال نے لکھا کہ 'کبھی کبھی دوری آپ کو لوگوں کی اہمیت بتاتی ہے۔ یہاں ہم دونوں ہیں اور ایک بار پھر کوشش کر رہے ہیں۔ سائنا نہوال نے پاروپلی کشیپ کے ساتھ مل کر اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined