قومی خبریں

یوکرین پر روسی حملے نے ہندوستان کو بھی دیا گہرا زخم، میڈیکل اسٹوڈنٹ نوین کی موت

نوین خرکیف میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے چوتھے سال کے طالب علم تھے، ایک فون ان کے پاس تھا جس کے ذریعہ ان کی شناخت ہوئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

روس نے یوکرین میں تباہی کا عالم برپا کر رکھا ہے۔ ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرہ سے کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ اس درمیان روسی حملے نے ہندوستان کو بھی شدید زخم دیا ہے۔ یوکرین میں میڈیکل کی پڑھائی کرنے گئے طالب علم نوین کمار کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ یوکرین کے خارکیف میں آج صبح ہوئی شدید گولہ باری میں ایک ہندوستانی طالب علم کی موت سے متعلق جانکاری دی۔

Published: undefined

ارندم باگچی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہم گہرے دکھ کے ساتھ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آج صبح خارکیف میں ہوئی بمباری میں ایک ہندوستانی طالب علم کی موت ہو گئی۔ وزارت ہندوستانی طالب علم کی فیملی کے رابطے میں ہے۔ ہم طلبا کے گھر والوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘ نوین کمار کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کرناٹک کا رہنے والا تھا اور میڈیکل کی پڑھائی کرنے یوکرین گیا تھا۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان باگچی نے بتایا کہ وزارت خارجہ لگاتار روس اور یوکرین کے سفیروں کے ساتھ رابطہ میں ہے اور ہندوستانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے محفوظ راستہ نکالا جا رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کئی طلبا اب بھی خارکیف سمیت دوسرے شہروں میں پھنسے ہیں۔ روس اور یوکرین میں موجود سفیر بھی اسی طرح کی کوششیں کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خارکیف واقع گورنر ہاؤس پر صبح 7 بجے کے قریب جب کئی طلبا کھانے کے لیے لائن میں لگے ہوئے تھے، اسی دوران حملہ ہوا اور نوین اس کی زد میں آ گیا۔ خرکیف میں صبح جس گورنر ہاؤس کو روسی فوج نے اڑایا، اسی کے پاس نوین کھڑے تھے۔ نوین خرکیف میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے چوتھے سال کے طالب علم تھے۔ ایک فون ان کے پاس تھا جس کے ذریعہ ان کی شناخت ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined