قومی خبریں

کیرالہ: وائناڈ میں شدید سڑک حادثہ، جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد کی دردناک موت، راہل گاندھی کا اظہارِ غم

وائناڈ میں ایک جیپ 25 میٹر گہری کھائی میں گر گئی جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں جنھیں مقامی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

کیرالہ کے وائناڈ سے ایک اندوہناک حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایک جیپ 25 میٹر گہری کھائی میں گر گئی جس سے کم از کم 9 افراد کی موت ہو گئی ہے جن میں بیشتر خواتین ہیں۔ یہ حادثہ منّاتھاوڈی کے تھاوِنہال گرام پنچایت کے پاس سرزد ہوا۔ حادثہ میں زخمی دو لوگوں کو منّاتھاوڈی میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

حادثہ کے تعلق سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ اس وقت ہوا جب ایک جیپ باغان سے کچھ مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی۔ موصولہ خبروں کے مطابق حادثہ کے وقت جیپ میں ڈرائیور سمیت مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے۔

Published: undefined

اس حادثہ پر وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر کیے گئے اپنے تعزیتی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "اس جیپ حادثہ سے گہرا دکھ ہوا ہے جس میں منّاتھاوڈی، وائناڈ میں چائے باغات کے کئی کارکنوں کی جان چلی گئی۔ ضلعی حکام سے بات ہوئی ہے اور اس معاملے میں فوری جانکاری دینے کی بات کہی ہے۔ میری ہمدردیاں غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاء گو ہوں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined