قومی خبریں

الیکشن کے لیے آر جے ڈی کا نیا نعرہ ہوگا 'اس بار تیجسوی طے ہے'، ویڈیو ریلیز

بہار اسمبلی انتخاب کے لیے پیر کے روز آر جے ڈی نے 'اس بار تیجسوی طے ہے' کے نعرہ کے ساتھ اپنا کیمپین ویڈیو ریلیز کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے پیش نظر انتخابی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ انتخابی تشہیر کے لیے پارٹیاں اپنا نعرہ اور کیمپین ویڈیو بھی لگاتار ریلیز کر رہی ہیں۔ پیر کے روز اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بھی کیمپین ویڈیو ریلیز کر دیا ہے جس میں نتیش حکومت پر زوردار حملہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس ویڈیو میں آر جے ڈی نے نیا نعرہ 'اس بار تیجسوی طے ہے' دیا ہے۔

Published: undefined

پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں آر جے ڈی کے قومی ترجمان منوج جھا نے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے ساتھ پارٹی کی انتخابی تشہیر کے لیے ویڈیو لانچ کیا۔ اس میں جے ڈی یو کی نتیش حکومت کو ناکام بتایا گیا ہے۔ اس گانے کو 'تیجسوی بھوا' نام سے جاری کیا گیا ہے۔ آر جے ڈی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ "نہ بھولیں گے، نہ بھولنے دیں گے۔ جملے بازوں کی ایک نہیں چلنے دیں گے۔ ابکی بار چپ چاپ لالٹین چھاپ۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخاب کے لیے آر جے ڈی کی مہم نے بھی زور پکڑ لی ہے۔ آر جے ڈی کے علاوہ مہاگٹھ بندھن میں شامل کانگریس نے پہلے ہی اپنے اسٹار کیمپینرس کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ سمیت کئی قومی لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ اب دھیرے دھیرے ان سبھی لیڈروں کے بہار پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ کانگریس نے کافی پہلے سے ہی 'ورچوئل مہم' شروع کر رکھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined