قومی خبریں

عوام ووٹ کی ’جھاڑ-پھونک‘ سے سارے بھوت-پریت کی چھٹی کر دے گی: لالو پرساد

لالو پرساد نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’بھیانک بے روزگاری ، مہنگائی ، بدحال تعلیمی نظام اور رشوت خوری جیسے بھوت پریت اور خوفناک مسائل کی بات نہیں کر کے چھلیا لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں“۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا لالو پرساد کی فائل تصویر

پٹنہ: چارہ گھوٹالہ معاملہ میں جیل میں بند آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے بہار میں ان کے وزیراعلیٰ رہائش چھوڑنے سے قبل دیئے گئے بیان کہ ”وہ رہائش میں بھوت چھوڑ کر آئے ہیں‘‘، پر ہورہی سیاست کے دوران آج این ڈی اے حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ ’’عوام اس بار ووٹ کی جھاڑ - پھونک سے ان کے سارے بھوت پریت چھڑا دے گی ۔‘‘ لالو یادو کے ٹوئٹر ہینڈل پر آج اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا گیا۔ اس ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’اس بار عوام کَس کے ووٹ کی جھاڑ - پھونک سے ان کے سارے بھوت پریت چھڑا دے گی۔‘‘ ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’بھیانک بے روزگاری، مہنگائی، خراب نظم ونسق، بدحال تعلیمی نظام اور رشوت خوری جیسے بھوت پریت اور خوفناک مسائل کی بات نہیں کر کے چھلیا لوگ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے بھوتہی باتیں کر رہے ہیں“۔

Published: undefined

دوسری طرف سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے بھی نتیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ” غریبوں کے کھیونہار ’لالو پرساد یادو‘ جب سال 2005 میں وزیراعلیٰ رہائش سے نکلے تھے تب اس میں ایک بھوت گھسا تھا۔“ رابڑی دیوی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا کہ ”وزیراعلیٰ رہائش میں بھوت چھوڑ کر آیا ہوں صاحب (آر جے ڈی صدر ) کے اس جملے کامعنی نتیش کمار جی شاید سمجھ نہیں پائے ۔ 15 سال بعد بھی نتیش جی رہائش میں صبح صبح آئینہ دیکھتے ہیں تو انہیں بھوت ہی نظر آتا ہے۔‘‘

Published: undefined

وہیں وزیر صحت اور بی جے پی کے سنیئر لیڈر منگل پانڈے نے لالو یادو اور رابڑی دیوی کے ٹوئٹ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہاکہ ’’آر جے ڈی صدر کا حال نو سو چوہے کھاکر بلی حج کو چلی والا ہے ۔ خود تو چارہ گھوٹالے میں سزایافتہ بن کے برسا منڈا جیل کی شوبھا بڑھارہے ہیں لیکن فلاسفر بن کر لوگوں کو روزگار، بدعنوانی اور سیاسی ایمانداری پر تبلیغ کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ سال نو کے پہلے دن یکم جنوری کو وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے ایک انے مارگ واقع سرکاری رہائش میں مبارک باد دینے آئے لیڈران اور نامہ نگاروں کے مابین سال 2006 کا واقعہ یاد کرتے ہوئے کہاکہ جب لالو- رابڑی یہاں سے دوسری رہائش میں شفٹ ہوئے تھے تب جادو ٹونا کرنے کے بہانے جگہ - جگہ پڑیا چھوڑ گئے تھے۔ وہ تو سمجھ بھی نہیں پائے کہ ان سب کا کیا مطلب تھا لیکن بعد میں لالو یادو نے مذاق میں بتایا تھاکہ وہ وزیراعلیٰ رہائش میں بھوت چھوڑ آئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined