قومی خبریں

ریونت ریڈی آج تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے، تقریب میں سونیا-راہل گاندھی سمیت کئی قائدین کی شرکت متوقع

ریونت ریڈی کے ساتھ 6 دیگر قائدین کے بھی ریاست میں وزرا کے طور پر حلف لینے کی توقع ہے۔ تاہم کانگریس نے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی، ریونت ریڈی / آئی اے این ایس</p></div>

سونیا گاندھی، ریونت ریڈی / آئی اے این ایس

 

حیدرآباد: کانگریس لیڈر انمولا ریونت ریڈی آج تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ 56 سالہ ریونت ریڈی کی حلف برداری تقریب ایل بی اسٹیڈیم میں دوپہر 1.04 بجے منعقد ہوگی۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈر حلف برداری تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں اپوزیشن اتحاد کے بعض لیڈران کی بھی شرکت کی توقع ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق ریونت ریڈی کے ساتھ چھ دیگر قائدین کے بھی ریاست میں وزرا کے طور پر حلف لینے کی توقع ہے۔ تاہم کانگریس نے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو کم از کم 5-6 وزرا حلف لیں گے۔ ممکنہ وزارتی امیدواروں کے نام جو حلف لیں گے ان میں بھٹی وکرمارکا، سیتھاکا، اتم کمار، پونم پربھاکر، سریدھر بابو اور تھوملا ناگیشور راؤ شامل ہیں۔

Published: undefined

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ان کے نائب ڈی کے شیوکمار کے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ شیوکمار ان اے آئی سی سی مبصرین میں بھی شامل تھے جنہیں پارٹی قیادت نے حیدرآباد میں سی ایل پی میٹنگ کو مربوط کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔

Published: undefined

ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس روی گپتا نے کہا کہ ٹریفک اور دیگر کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ عوام کو کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت کرنے والے کچھ وی وی آئی پی شہر کے مضافات میں راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتریں گے، جبکہ دیگر بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور ان کی حفاظت کے انتظامات کیے جائیں گے۔

Published: undefined

ریاست کی چیف سکریٹری اے شانتی کماری، ڈی جی پی روی گپتا نے حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور بدھ کو مقام کا دورہ بھی کیا۔ پروگرام میں تقریباً 1.5 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریڈی کی جارحانہ مہم کی حکمت عملی اور کے چندر شیکھر راؤ سے براہ راست ٹکراؤ نے انہیں لوگوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے تک پہنچے ہیں۔ ریونت ریڈی نے لوگوں کو اس پروگرام میں شرکت کی کھلی دعوت دی ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ تلنگانہ میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے کے سی آر کی ’بھارت راشٹرا سمیتی‘ کو شکست دی تھی۔ تلنگانہ کی 119 میں سے 64 سیٹوں پر کانگریس نے جیت درج کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع