قومی خبریں

مہاراشٹرمیں لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں، اپنی ذاتی گاڑی میں بھی سفر پر پابندی

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 ہزار سے زیادہ نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس  

کوروناوائرس جس شدت کے ساتھ پھیل رہا ہے اس کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں سختی بڑھا دی ہے۔نئی رہنما ہدایات کے مطابق ضروری اور ایمرجنسی سروسز کو چھوڑ کر دیگر کسی بھی کام کےلئے باہر جانےپر اور سروسز پر پابندی لگا دی ہے۔

Published: undefined

نئی رہنما ہدایات کے مطابق ضروری خدمات ، طبی وجہ یا ٹیکہ لگوانے کے علاوہ کسی بھی دیگر کام کے لئے پبلک یا پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یعنی اب مہاراشٹر میں کوئی شخص اپنی ذاتی گاڑی سے بھی سڑک پر نہیں نکل سکتا ۔ اسپتال جانے کےلئے ، ٹیکہ لگوانے کےلئےیا کسی ضروری سروس کے لئے ہی کوئی شخص اپنی ذاتی گاڑی کا استعمال کر سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہےشادی کے تعلق سے بھی حکومت نے کہہ دیا ہے کہ اس کےلئےکسی ہال کےاستعمال کی اجازت نہیں ہوگی اور اس میں ۲۵افراد سےزیادہ شرکت نہیں کر سکتے ۔ واضح رہےشادی کی تقریب کےلئے صرف دو گھنٹے کی اجازت ہی ملےگی۔ نئی رہنما ہدایات کےمطابق ان ضابطوں کی خلاف ورزی کی صورت میں پچاس ہزار کا جرمانہ لگےگا۔

Published: undefined

ایک دن میں کورونا کے 67 ہزار نئے معامل

Published: undefined

ادھر کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 ہزار سے زیادہ نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے اور 568 مزید مریضوں کی موت ہوگئی ، جب کہ فعال معاملوں کی تعداد اب تقریبا سات لاکھ ہے۔

Published: undefined

ریاست میں نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں ایک بہت بڑا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران فعال معاملات میں 11،891 کے مزید اضافے کی وجہ سے بدھ کو ان کی تعداد 6،95،747 ہوگئی ، جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

اس عرصے کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ انفیکشن (67،468 کے نئے معاملات) ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ 40،27،827 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو 62،097 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران مزید 54،985 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ اس انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 32،68،449 ہوگئی ہے اور 568 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد مجموعی طور سے بڑھ کر 61،911 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined