سپریم کورٹ/درشن
کنڑ فلموں کے مشہوراداکار درشن تھوگودیپا کی مشکلیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔ اداکار کو رینوکا سوامی قتل معاملے میں سپریم کورٹ نے بڑھا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت ٰدرشن کو ایک فین (رینوکا سوامی) کے قتل معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے درشن کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے سنایا۔ سماعت کے دوران دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد بنچ نے 24 جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے کہا کہ پولیس درشن کو فوراً گرفتار کرے۔ وہیں اس معاملے میں عدالت نے درشن کے علاوہ پوترا گوڑا اور 5 دیگر ملزمین کی بھی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔
Published: undefined
اس حکم کے علاوہ عدالت نے جیل میں ملزمین کو خصوصی سہولت فراہم کیے جانے کو لے کر بھی انتباہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا، ’’جس دن ہمیں پتہ چلے گا کہ ملزمین کو پانچ ستارہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے...اس دن ہمارا پہلا قدم ایس پی اور دیگر سبھی افسروں کو معطل کرنے کا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
دراصل رینوکا سوامی قتل معاملے میں درشن پر پولیس نے سنگین الزام لگائے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ کا بھی سخت رویہ اس مقدمے میں نظر آیا۔ پولیس کا الزام تھا کہ درشن نے متاثرہ کو جون 2024 میں 3 دنوں کے لیے بنگلورو کے ایک شیڈ میں رکھا تھا۔ وہاں پر اس کو اذیتیں دیں۔ متاثرہ کی لاش بعد میں ایک نالے سے برآمد کی گئی۔ اس میں درشن کے ساتھ اور لوگ بھی شامل تھے جن کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ اس کے بعد اس معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ نے بھی 6 ملزمین کو ضمانت دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی بعد میں سپریم کورٹ نے مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ صوابدیدی طاقت کا غلط استعمال ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ درشن تھوگودیپا خاص طور سے کنڑ سنیما میں فعال رہتے ہیں اور انہیں فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے دو دہائی گزر چکے ہیں۔ وہ 48 سال کے ہیں اور تنازعوں سے ان کا پرانا رشتہ رہا ہے۔ سال 2011 میں اداکار کی اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کے بعد 2021 میں ان پر ایک ویٹر کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے کا الزام لگا تھا۔ یہی نہیں 2023 میں بھی ان کا نام اس وقت تنازعہ میں آیا تھا جب انہوں نے اپنے پالتو کتے کو پڑوسی کے آگے کاٹنے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔ اب قتل معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلہ نے کنڑ اداکار درشن کی مشکلیں مزید بڑھا دی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined