قومی خبریں

پی چدمبرم کی سی بی آئی کی تحویل میں 2 ستمبر تک توسیع

سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے پی چدمبرم کو جمعہ کے روز بھی راحت نہیں ملی اور خصوصی عدالت نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں ان کی سی بی آئی تحویل کی مدت 2 ستمبر تک کے توسیع کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت سے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو جمعہ کے روز بھی کوئی راحت نہیں ملی اور خصوصی عدالت نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں ان کی سی بی آئی تحویل کی مدت 2 ستمبر تک کے توسیع کردی۔

Published: 30 Aug 2019, 8:10 PM IST

چدمبرم کی حراست کی مدت پوری ہونے پر انہیں آج راؤز ایونیو کی ایک عدالت میں خصوصی جج اجے کمار کوہار کے سامنے پیش کیا گیا۔ جج کوہار نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سابق مرکزی وزیر کی سی بی آئی تحویل میں 2 ستمبر تک توسیع کا حکم دیا۔ اس موقع پر چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم بھی عدالت میں موجود تھے۔

Published: 30 Aug 2019, 8:10 PM IST

دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد چدمبرم کو 21 اگست کی شب سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ انہیں 22 اگست کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے سابق مرکزی وزیر کو 26 اگست تک سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ چدمبرم کی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد 26 اگست کو ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا گیا۔ سی بی آئی نے عدالت سے چدمبرم سے پوچھ گچھ کے لئے مزید پانچ دن کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے حراست میں آج تک توسیع کردی تھی۔

Published: 30 Aug 2019, 8:10 PM IST

چدمبرم کو آج پیش کرنے کے بعد ، سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے لئے پانچ دن کی مزید حراست کی درخواست کی۔ تفتیشی ایجنسی نے دلیل دی کہ چدمبرم پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہے ہیں اور سوالوں کا براہ راست جواب نہیں دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں دوسرے ملزموں کے سامنے بھی ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔

Published: 30 Aug 2019, 8:10 PM IST

سپریم کورٹ کی جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے کہا تھا کہ بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کی تحویل میں بھیجنے کے نچلی عدالت کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت وہ 2 ستمبر کو کرے گی۔ اس کے بعد خود سابق مرکزی وزیر کے وکیلوں نےخود کہا کہ وہ چدمبرم کو 2 ستمبر تک سی بی آئی کی تحویل میں رہنے کی پیش کش کررہے ہیں۔ دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد جج کوہار نے چدمبرم کی سی بی آئی تحویل میں دو ستمبرتک توسیع کردی۔

Published: 30 Aug 2019, 8:10 PM IST

یہ معاملہ چدمبرم کے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دوران وزیر خزانہ کی حیثیت سے 2007 میں آئی این ایکس میڈیا گروپ کو غیر ملکی انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کی منظوری حاصل کرنے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 15 مئی 2017 کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ ای ڈی نے 2017 میں منی لانڈرنگ کا معاملہ بھی درج کیا تھا۔

Published: 30 Aug 2019, 8:10 PM IST

آئی این ایکس میڈیا میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا اور ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل کے این انٹراجن نے گزشتہ سماعت میں 26 اگست کوجانچ ایجنسی کا موقف عدالت میں پیش کیا تھا۔ چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ کے ان کی عبوری ضمانت کی عرضی خارج کئے جانے والے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اس معاملے میں اندرانی مکھرجی سرکاری گواہ بن گئی ہے۔

Published: 30 Aug 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Aug 2019, 8:10 PM IST