قومی خبریں

مانسون میں کمی آنے سے سیلاب والے علاقوں میں راحت

محکمہ موسمیات کے مطابق انڈمان نکوبار جزائر، اڈیشہ، مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں الگ الگ مقامات پر شدید اور بہت شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: پنجاب سمیت شمال مشرقی علاقے میں اگلے کچھ دنوں تک جنوب مغربی مانسون میں کمی آنے سے شدید بارش کے آثار کم ہی ہیں لیکن کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔اسی کے ساتھ اڈیشہ، جھارکھنڈ، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، ویدربھ، چھتیس گڑھ اور کیرالہ میں مانسون میں اب بھی تیزی ہے جبکہ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال کے پہاڑی علاقوں، سکم ، بہار، مغربی راجستھان، تلنگانہ اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں مانسون کمزور پڑگیا ہے۔

Published: undefined

اگلے 12 گھنٹے کے دوران گجرات علاقے میں الگ الگ مقامات پر تیز بارش اور اولے گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے ساتھ ہی انڈمان نکوبار جزائر، اڈیشہ، مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں الگ الگ مقامات پر شدید اور بہت شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔مغربی بنگال میں گنگا کے ساحلی علاقے،جھارکھنڈ ،مغربی اترپردیش ،اتراکھنڈ،ہماچل پردیش،مغربی راجستھان،مشرقی مدھیہ پردیش،سوراشٹر،کچھ،وسطی مہاراشٹر،ویدربھ،چھتیس گڑھ،ساحلی آندھرا پردیش اور یانم،تمل ناڈو،پدوچیری،تمل ناڈو، کرائی کل، ساحلی کرناٹک، کیرالہ اور ماہے کے الگ الگ حصوں میں اس دوران بارش ہونے کے آثار ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چار دنوں میں شمال مغربی علاقے میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ ہماچل پردیش میں کچھ مقامات پر بادل پھٹنے سے کافی نقصان ہوا ہے اور شملہ قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہے۔ ریاست میں ابھی ندیاں اور نالے طغیانی پر ہیں اور عام لوگوں کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سیکڑوں لنک اور ریاستی راستے بند پڑے ہیں۔ پنجاب میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے سیلاب متاثرہ علاقوں کو راحت ملی۔ ان علاقوں میں ابھی تک کئی فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔

Published: undefined

ہماچل میں شملہ سمیت ریاست کے کئی حصوں میں بادل پھٹنے اور جم کر بارش ہونے سے متعدد مقامات پر تودے گرنے کی وجہ سے روڈ ٹریفک منگل کو بھی متاثر رہا۔ چمبا ضلع میں شدید بارش سے بھرمور اور ہڑسر کے درمیان ایک پلیا بہہ گئی جس سے منی مہیش یاترا روک دی گئی ہے۔ منی مہیش یاترا پر آئے سیکڑوں عقیدت مند ہڑسر کے نزدیک پھسے ہیں۔

Published: undefined

رام پور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس ابھیمنیو ورما نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے حادثے میں دھرالی کے رہنے والے درگا نند کے چار منزلہ مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وہیں درگا نند کی ایک کار سیلاب میں بہہ گئی۔ سڑک کے کنارے کھڑی تقریباً 10گاڑیاں بھی ملبے سے تباہ ہوئی ہیں حالانکہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تودے گرنے سے این ایچ -5 بھی بند ہوگیا تھا، جسے دن میں 11بجے بحال کر دیا گیا۔

Published: undefined

اس دوران ضلع ڈپٹی کمشنر امت کشیپ نے ریونیو کی ٹیموں کو جائے وقوع کا معائنہ کرنے اور حالات سے آگاہ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ بارش اور تودے گرنے سے ریاست میں تقریباً 300سڑکیں بند پڑی ہیں۔ ابھی تک برسات سے ریاست میں 626 کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ 63 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہوئی شدید بارش اور بادل پھٹنےکی وجہ سے آئے سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات میں اب تک 386 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 23 دیگر لاپتہ ہیں۔ اس سال بارش اور سیلاب ہندوستان کے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے پہلے دور میں ہوئی بارش اور سیلاب سے جنوبی ہندوستان کے کیرالہ اور کرناٹک سب سے زیادہ زد میں آئے تھے۔ ہماچل میں بارش، سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات میں اب تک 63 افراد اور اتراکھنڈ میں 62 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ چھ دیگر لاپتہ ہیں۔

Published: undefined

جنوبی ہندوستان کے کیرالہ میں اب تک 125 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 17 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، کرناٹک میں 62، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اڈیشہ میں آٹھ اور آندھرا پردیش میں کشتی پلٹنے سے ایک لڑکی کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں شدید بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔

Published: undefined

اس دوران پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے آئندہ ربیع سیزن میں زبردست کوالٹی کے گیہوں بیج مہیا کرانے سمیت راحت اور باز آبادکاری کے اضافی اقدامات کے حکم دیئے ہیں۔

Published: undefined

سیلاب کے بعد ایکشن پلان کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلی نے اڈیشنل چیف سکریٹری(ترقی) کو سیلاب متاثرین کو گیہوں کا بیج وقت پر دینے کو کہا ہے۔ اس سانحہ میں ان غریب کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور کھانے پینے سمیت گھروں کا سامان بھی بہہ گیا ہے۔ ان کے کھیت ابھی تک سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کوآپریٹو محکمے کو کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ کسانوں کے شارٹ ٹرم لون میڈیم ٹرم لون میں تبدیل کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کوآپریٹو سوسائٹی کے رجسٹرار کو ان کے ایڈوانس گروپ لون کی حد بڑھانے کی ہدایت دی تاکہ یہ ربیع کی فصل کی بوائی کرسکیں۔ انہوں نے منڈی بورڈ سے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی اترتے ہی سڑکوں سمیت مرمت کے دیگر کام جنگی سطح پر شروع کریں۔

Published: undefined

کیپٹن سنگھ نے پاور کام کو سیلاب متاثرہ گاؤں میں بجلی سپلائی کا کام تیزی سے شروع کرنے کو کہا ہے۔ پی ایس پی سی ایل کے چیئرمین کو بجلی سپلائی کی بحالی کے کاموں کو پورا کرنے کے لئے انجینئروں کی خصوصی ٹیم بھرتی کرکے اس کام میں تیزی لانے کے لئے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

سیلاب کے بعد پانی بھرنےسے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کےخدشے کے پیش نظر انہوں نے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کو حکم دیئے ہیں کہ لوگوں کو ان بیماریوں کے پھیلنے سے بچانے کے لئے وقت پر موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ان غریب بے حال کسانوں پر دوہری مار نہ پڑے۔ فوڈ سپلائی محکمے کے پرنسپل سکریٹری کو متاثرہ کنبوں کو مناسب پانی مہیا کرانے کی ہدایت دی اور مویشی پروری محکمے کو مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری سے نمٹنے کے پورے انتطامات کرنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

تقریباً جانوروں کے 150 ڈاکٹروں کی ٹیمیں سیلاب متاثرہ نو اضلاع کے 225 گاؤں میں تعینات کی گئی ہیں۔ موگا، جالندھر، فاضلکا، روپڑ، شہید بھگت سنگھ نگر، ترنتارن اور کپورتھلا ضلع کے متاثرہ گاؤں میں یہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined