قومی خبریں

ریلائنس ریٹیل نے روزانہ 7 نئے اسٹورز کھولے، 1.5 لاکھ نئی نوکریاں دیں

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق ریلائنس ریٹیل کا عملہ 70 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 61 ہزار ہو گیا ہے۔

ریلائنس مارکیٹ
ریلائنس مارکیٹ تصویر آئی اے این ایس

نئی دہلی: ریلائنس ریٹیل کی شاندار کارکردگی مسلسل جاری ہے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں اور وہ بھی اس وقت جب پوری دنیا کووڈ وبائی امراض کے برے اثرات سے جوجھ رہی تھی، کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق ریلائنس ریٹیل کا عملہ 70 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 61 ہزار ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر ریلائنس انڈسٹریز نے ریٹیل اور دیگر کاروبار میں 2 لاکھ 10 ہزار نئی نوکریاں دی ہیں۔ یہ با ت کمپنی کے مالیاتی نتائج میں سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

ریلائنس کے اسٹورز کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرنے اور نئی ملازمتوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ اس سال بھی ریلائنس ملک کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ہندوستان اب بھی سب سے بڑے آجروں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ ایک سال میں ہم نے 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد ملازمین کو شامل کیا ہے۔ ریٹیل اور ٹیکنالوجی کے کاروبار نے نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Published: undefined

نئے اسٹورز کھولنے اور نئی نوکریاں فراہم کرنے کے ساتھ، ریلائنس ریٹیل نے اس مالی سال میں کمائی بھی خوب کی ہے۔ خردہ کاروبار میں تقریباً 200,000 کروڑ روپے کی ریکارڈ سالانہ آمدنی کی تھی۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، سہ ماہی بنیادوں پر، 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی چوتھی سہ ماہی میں ریلائنس ریٹیل کی آمدنی بڑھ کر 58,019 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ پچھلی سہ ماہی یعنی دسمبر 2021 کی سہ ماہی میں، کمپنی کی آمدنی 57,717 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔ ریلائنس ریٹیل کا سال کے لیے خالص منافع 7,055 کروڑ روپے رہا اور چوتھی سہ ماہی کا خالص منافع 2,139 کروڑ روپے رہا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ ریلائنس ریٹیل کی 1.5 لاکھ نئی نوکریوں میں سے چھوٹے اور درمیانے شہروں میں 1 لاکھ سے زیادہ نوکریاں دی گئی ہیں۔ کمپنی کے بیان کے مطابق، ریلائنس ریٹیل چھوٹے اور درمیانے شہروں میں نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں کامیاب رہی کیونکہ ان شہروں میں اس کے اسٹورز کے نیٹ ورک میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

ان شہروں میں اسٹورز کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور نئے کامرس پلیٹ فارم بھی تیزی سے پھیلے ہیں۔ پچھلے مالی سال میں، ریلائنس نے حیران کن رفتار سے نئے اسٹور کھولے ہیں۔ کمپنی نے روزانہ تقریباً 7 نئے اسٹورز کے حساب سے کل 2500 سے زائد اسٹورز کھولے۔ صرف پچھلی سہ ماہی میں، کمپنی نے اپنے پورٹ فولیو میں 793 نئے اسٹورز کا اضافہ کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کمپنی کے کل اسٹورز کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تمام اسٹورز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلائنس ریٹیل کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 19.30 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined