قومی خبریں

دہلی میں کووڈ پابندیوں میں نرمی، شراب خانے کھولنے کی اجازت

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے اپنے حکم میں پیر کے روز سے پبلک پارکوں اور گولف کلب کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

لاک ڈاؤن دہلی / آئی اے این ایس
لاک ڈاؤن دہلی / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر دہلی حکومت نے اتوار کے روز پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ کیجریوال حکومت نے ان لاک کے تحت دہلی میں 50 فیصد سیٹنگ کی صلاحیت کے ساتھ دوپہر 12 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔ دہلی میں تاحال ریستوراں 50 فیصد سیٹنگ کیپسٹی کے ساتھ صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھولے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے اپنے حکم میں پیر کے روز سے پبلک پارکوں اور گولف کلب کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ریستوراں اور بار سے متعلق حفاظتی معیارات پر سختی سے عمل کرنے کے لئے ریستوراں کے مالک اور بار مالکان ذمہ دار ہوں گے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ اسکول، کالج، تعلیمی ادارے، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ، ثقافتی، سماجی، سیاسی، کھیل، مذہبی سرگرمیاں، اسٹیڈیم، اسپورٹس کمپلیکس، تفریحی مقامات، جم، سوئمنگ پول، سنیما تھیٹر، ملٹی پلیکس کو اگلے احکامات تک بند رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

ہفتہ واری بازار میں 50 فیصد وینڈرز کے ساتھ ایک دن میں صرف ایک ہی ہفتہ واری بازار چلانے کی منظوری دی جائے گی اور سڑک کنارے بازار لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ کالونیوں اور ریزیڈینشیل کمپلیکسز میں واقع دکانیں صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھولی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ ان لاک کے اعلان کے تحت سلون بھی کھولنے کی اجازت فراہم کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ میٹرو چلانے، تعمیراتی سرگرمیوں اور فیکٹریوں کو کھلونے کی اجازت بھی پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں 50 فیصد سیٹنگ کیپسٹی کے اصول کے ساتھ لوگ سفر کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ آٹو اور ای رکشہ میں دو سواری لے جانے کی اجازت ہے۔ پرائیویٹ اور سرکاری دفاتر میں بھی 50 فیصد سیٹنگ کیپسٹی کے ساتھ ہی کام ہو رہا ہے۔ تاہم سرکاری دفاتر کے اعلی عہدیداران (گروپ اے) صد فیصد حاضری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز