قومی خبریں

ترقی کے لئے تبدیلی کو پہچانیں اور اپنائیں: سی ایم کمل ناتھ

وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ سب سے بڑی ضرورت ہے کہ ہم ملک و دنیا اور اپنے گردونواح میں ہو رہی تبدیلیوں کو پہچانیں اور اسے اپنائیں تبھی ہم ترقی کر سکتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ آج سب سے بڑی ضرورت ہے کہ ہم ملک و دنیا اور اپنے گردونواح میں ہو رہی تبدیلیوں کو پہچانیں اور اسے اپنائیں تبھی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ کمل ناتھ گزشتہ رات منٹو حال میں كنفیڈریشن آف ایم پی فار انڈسٹریز سروس اینڈ ٹریڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: 23 Oct 2019, 1:59 PM IST

انہوں نے کہا کہ کاروبار، تجارت اور چھوٹی صنعتوں سے منسلک مسائل کے حل اور تجاویز کے لئے چیف سکریٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ کمیٹی وقتاً فوقتاً تاجروں کے نمائندوں سے بات چیت کر کے مسائل کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کاروبار، تجارت اور چھوٹی صنعتوں کی مدھیہ پردیش کی ترقی، معیشت کو مضبوط بنانے اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے میں اہم تعاون ہے۔

Published: 23 Oct 2019, 1:59 PM IST

ان کے بغیر ہم صوبہ کی مجموعی ترقی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کو ہم کس طرح پہچانیں اور کس طرح اپنائیں، یہ ہمارے سامنے آج سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے بیس سال قبل جو بڑی بڑی کمپنیاں تھیں، وہ اب نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے تبدیلی کی لہر کو نہیں پہچانا۔

Published: 23 Oct 2019, 1:59 PM IST

وہ کمپنیاں جو وقت کے ساتھ آگے بڑھیں، انہوں نے ایک مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اوبر اور اولا کمپنی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کم وقت میں انہوں نے ٹریڈ کاروبار کے میدان میں جو ترقی کی ہے، اس کے پیچھے اصل وجہ تھی انہوں نے تبدیلی کے دور کو پہچانا اور کامیابی پائی۔

Published: 23 Oct 2019, 1:59 PM IST

انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو بھی تبدیلیوں سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں۔ اس سمت میں ہماری کوششیں جاری ہیں۔ اگر ہم نے حکومت چلانے کے کام کاج میں تبدیلی نہیں کی تو ترقی کے معاملے میں ہم پچھڑ جائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ہم نے ہر سطح پر تبدیلی کی کوشش کی ہے۔

Published: 23 Oct 2019, 1:59 PM IST

میگنی فیشنٹ ایم پی کے ذریعے ایک ماحول تیار کیا ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کاروں کا اعتماد ہمیں حاصل ہوا ہے۔ گزشتہ ساڑھے سات ماہ کی مدت میں ہم نے نظام کی ان چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کو پہچانا ہے، جن کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو پریشانی تھی۔ انہوں نے مثال دی کہ اضافی اراضی ہونے کے بعد بھی اس پر دیگر صنعت نہ چلا پانا اور سب لیز جیسے التزام کو ہم نے خارج کر دیا۔ اس کی وجہ سے لوگوں کا حکومت پر اعتماد پیدا ہوا ہے۔

Published: 23 Oct 2019, 1:59 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Oct 2019, 1:59 PM IST