قومی خبریں

کرناٹک بی جے پی میں بغاوت! ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض سابق وزیر اعلیٰ لکشمن ساوڑی کا پارٹی سے استعفی کا اعلان

لکشمن ساوڑی نے کہا ’’کیا مجھے ٹکٹ کے لیے بھیک مانگنی پڑے گی؟ میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور ایم ایل سی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 
KA_DY

بیلگاوی (کرناٹک): کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا جا چکا ہے، بی جے پی کو ایک جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کے قانون ساز کونسل کے رکن، بیلگاوی ضلع کے بااثر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ لکشمن سنگاپا ساوڑی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے انہیں اٹھانی حلقہ سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کی جگہ 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے پارٹی میں آنے والے مہیش کوماتلی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ساوڑی نے کہا کہ حلقہ اٹھانی کے عوام ان کے لیے ہائی کمان ہیں اور انہیں اپنے ووٹروں کے سامنے جھکنا ہے۔ انہوں نے کہا ’’کیا مجھے ٹکٹ کے لیے بھیک مانگنی پڑے گی؟ میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور ایم ایل سی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

لکشمن ساوڑی نے کہا ’’میں جمعرات کی شام کو سیاست اور الیکشن لڑنے کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کروں گا۔ میں 20 سال سے بی جے پی میں ہوں اور اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔ مجھے ٹکٹ ملنے کا یقین تھا لیکن ایک باہر والے کو ٹکٹ دے دیا گیا۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بومئی میں ملک کا وزیر اعظم بننے کی تمام خوبیاں ہیں۔ میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ بومئی ایک بار کانگریس میں شامل ہونے کے لئے تیار تھے اور انہوں نے (ساوڑی) دوسروں کے ساتھ مل کر انہیں بی جے پی میں برقرار رہنے پر راضی کیا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کانگریس نے دونوں فہرستوں میں اٹھانی حلقہ سے ٹکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ کاگ واڑہ کے کانگریس ایم ایل اے راجو کاگے نے لکشمن ساوڑی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، جس سے یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ ان کے کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined