قومی خبریں

’ووٹ چوری‘ کے انکشاف سے گھبرائے گیانیش کمار نے وارانسی اور میرٹھ کا دورہ رَد کیا: کانگریس

کانگریس نے الزام عائد کیا کہ گیانیش کمار نے 2024 سے ہی ’خصوصی مختصر نظرثانی‘ (ایس ایس آر) کے عمل پر روک لگا دی ہے۔ ایس ایس آر کے تحت 18 سال کے نئے ووٹرز کو ووٹر لسٹ میں جوڑا جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹ چوری، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ووٹ چوری، تصویر سوشل میڈیا

 

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار وارانسی اور میرٹھ کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انھوں نے یہ دورہ رَد کر دیا ہے۔ یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس نے اس قدم کے پیچھے کی وجہ ’ووٹ چوری‘ کے انکشاف کو بتایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ’ووٹ چوری‘ کا انکشاف ہوا ہے، اس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو گھبراہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی گھبراہٹ کا نتیجہ ہے کہ انھوں نے وارانسی اور میرٹھ کا اہم دورہ منسوخ کر دیا۔

کانگریس نے یہ بیان اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر دیا ہے۔ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’ووٹ چوری کے انکشافات کے بعد گیانیش کمار گھبرائے ہوئے ہیں اور عوام کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ خبر ہے کہ گیانیش نے وارانسی اور میرٹھ کا دورہ رد کر دیا ہے، وہاں وہ جین-زی کو ووٹ پر ’گیان‘ (جانکاری) دینے والے تھے۔‘‘ کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یہ وہی گیانیش کمار ہیں، جو جین-زی کے ’ووٹ کے حق‘ کو ختم کرنے میں مصروف ہیں۔‘‘

دراصل 2024 سے ’ایس ایس آر‘ کا عمل بند ہے، جس کی وجہ سے 18 سال کا ہونے کے باوجود نئے ووٹرز کا نام ووٹر لسٹ میں جڑ نہیں پا رہا۔ اس بارے میں کانگریس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’گیانیش نے 2024 سے ہی ’خصوصی مختصر نظرثانی‘ (ایس ایس آر) کے عمل پر روک لگا دی ہے۔ ایس ایس آر کے تحت 18 سال کے نئے ووٹرز کو ووٹر لسٹ میں جوڑا جاتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی اپوزیشن پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’یہ ہے گیانیش کمار کا ڈھونگ، ایک طرف جین-زی کے ’ووٹ کے حق‘ کو چھین رہے ہیں، دوسری طرف انھیں ووٹ پر گیان دے رہے ہیں۔ شرم آنی چاہیے۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔