فائل تصویر آئی اے این ایس
آنجہانی رتن ٹاٹا کی وصیت منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس کے مطابق انہوں نے اپنی جائیداد کا ایک بڑا حصہ عطیہ میں دے دیا ہے۔ ان کی کُل جائیداد تقریباً 3800 کروڑ روپے ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے جس میں ٹاٹا سنس کے شیئر اور دیگر جائیداد شامل ہیں۔ اس جائیداد کا زیادہ تر حصہ رتن ٹاٹا انڈومنٹ فائونڈیشن اور رتن ٹاٹا اینڈومنٹ ٹرسٹ کو عطیہ میں دیا گیا ہے جو سماجی خدمات کے کام میں آئے گا۔
Published: undefined
’ای ٹی‘ کی خبر کے مطابق رتن ٹاٹا کی دیگر جائیداد (تقریباً 800 کروڑ روپے)، جس میں بینک ایف ڈی، مالیاتی آلات، گھڑیاں اور پینٹنگس شامل ہیں، کا ایک تہائی حصہ ان کی سوتیلی بہنوں شیرین جیجی بھائے اور ڈینا جیجی بھائے کو ملے گا۔ ایک تہائی حصہ موہنی ایم دتہ کو دیا جائے گا جو ٹاٹا گروپ کی سابق ملازم تھیں اور رتن ٹاٹا کی قریبی تھیں۔ رتن ٹاٹا کے بھائی جمی نول ٹاٹا (82 سال) کو جوہو کا بنگلہ حصے میں ملے گا جبکہ ان کے قریبی دوست میہلی مستری کو علی باغ کی پراپرٹی اور تین بندوقیں (جن میں ایک پستول بھی شامل ہے) ملیں گی۔
Published: undefined
رتن ٹاٹا نے اپنے پالتو جانوروں کے لیے 12 لاکھ روپے کا فنڈ بنایا ہے جس میں ہر جانور کو ہر تین مہینے میں 30000 روپے ملیں گے۔ ان کے معاون شانتنو نائیکوڈو کا طلبا قرض اور پڑوسی جیک مالائٹ کا تعلیمی قرض معاف کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
رتن ٹاٹا کی غیر ملکی جائیداد (تقریباً 40 کروڑ روپے) میں سیشلس میں زمین، ویلس فارگو اور مارگن اسٹینلی کے بینک کھاتے اور کمپنیوں کے شیئر شامل ہیں۔ ان کی 65 قیمتی گھڑیاں (بولگاری، پیٹیک فلپ، ٹیسوٹ وغیرہ) بھی جائیداد میں شامل ہیں۔
Published: undefined
رتن ٹاٹا کی وصیت کے مطابق سیشلس کی زمین آر این ٹی ایسو سی ایٹس سنگاپور کو ملے گی۔ جمی ٹاٹا کو چاندی کے سامان اور کچھ زیورات ملیں گے، جبکہ سیمون ٹاٹا کو جوہو پراپرٹی کا حصہ ملے گا۔
Published: undefined
میہلی مستری کو علی باغ کے بنگلے دیتے ہوئے رتن ٹاٹا نے لکھا ہے کہ یہ پراپرٹی بنوانے میں مستری کا بہت بڑا تعاون تھا اور امید ہے کہ یہ جگہ انہیں ساتھ گزارے گئے خوشنما لمحوں کی یاد دلائے گی۔ عدالت میں وصیت کی تصدیق ہونے کے بعد ہی جائیداد کی تقسیم ہوگی جس میں 6 مہینے کا وقت لگ سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز