قومی خبریں

ہر روز عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور وزیر اعظم خاموش ہیں: راہل گاندھی

ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے سنیچر کو کہاکہ ہندستان دنیا کی ’ریپ کیپٹل‘ بن گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کوزیکوڈ: ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے سنیچر کو کہاکہ ہندستان دنیا کی ’ریپ کیپٹل‘ بن گیا ہے۔

راہل گاندھی ان دنوں کیرالہ میں اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے تین دن کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے یہاں عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خواتین کے لئے کوئی سیکورٹی نہیں ہے اور حالیہ دنوں میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف خوفناک جرائم کے معاملات میں اضافہ ہو ا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور پورے ملک میں ہر روز کوئی نہ کوئی عصمت دری کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined