قومی خبریں

رام مندر نذرانہ چوری معاملہ: کے سی وینوگوپال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا کیا مطالبہ

کے سی وینوگوپال نے خط میں لکھا کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے ایک منظم گروہ کی مبینہ ملی بھگت اور ہر سطح پر ادارہ جاتی ناکامی کا پتہ چلتا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال / آئی اے این ایس

 

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات (2 جولائی) کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ایک بڑا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایودھیا کے رام مندر میں چڑھاوے کی رقم میں غبن اور بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ وینوگوپال نے وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس معاملے میں سپریم کورٹ کی سخت نگرانی میں ایک اعلیٰ سطحی آزاد ایجنسی کے ذریعے غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

’پی ٹی آئی‘ کی رپورٹ کے مطابق وینوگوپال نے کہا کہ یہ پورا معاملہ کروڑوں ہندوستانی شہریوں کے مذہبی عقیدے کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے ایک منظم گروہ کی مبینہ ملی بھگت اور ہر سطح پر ادارہ جاتی ناکامی کا پتہ چلتا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ادارہ جاتی سرپرستی کے بغیر اس نوعیت کی مبینہ لوٹ مار ممکن نہیں تھی۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ نقدی گننے والے ملازمین نے نقد رقم اور قیمتی زیورات چرانے کے لیے مقررہ نگرانی کے ضوابط کو نظر انداز کیا۔ مزید یہ کہ اس مبینہ مجرمانہ سازش کے شواہد مٹانے کے لیے کئی ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تباہ کر دی گئی۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ غبن اور چوری سے متعلق شکایات کو یا تو نظر انداز کر دیا گیا یا پھر دبا دیا گیا۔

Published: undefined

وینوگوپال نے خط کے ذریعہ وزیر اعظم مودی سے کہا کہ ’’ٹرسٹ کے سابق چیف اکاؤنٹس آفیسر کی جانب سے مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں دی گئی وارننگ اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔‘‘ کانگریس کے جنرل سکریٹری نے الزام عائد کیا کہ اتر پردیش حکومت کی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) اور اس کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر محض ایک دکھاوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صرف نچلے درجے کے ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جبکہ مبینہ طور پر اصل قصورواروں کو بچانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

کے سی وینوگوپال نے خط میں لکھا ’’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ ایک عوامی ٹرسٹ ہے، جسے مرکزی حکومت نے 2020 میں قائم کیا تھا۔ اس لیے اس سے شفافیت اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’ایسے الزامات ہندو عقیدے اور بھگوان رام کے نام پر قائم کیے گئے اس ٹرسٹ کی تقدس کے ساتھ سنگین خیانت کے مترادف ہیں۔‘‘

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined