قومی خبریں

رام مندر نذرانہ گھوٹالہ: ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور ٹرسٹی انل مشرا نے دیا استعفیٰ

اتر پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اگر کسی بھی سطح پر بے ضابطگی یا ذمہ داری طے ہوتی ہے تو متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>رام مندر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

رام مندر، تصویر سوشل میڈیا

 

ایودھیا کے رام مندر نذرانہ چوری معاملہ میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔ ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ کے رکن چمپت رائے اور انل مشرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایس آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس واقعہ کو تحقیقات کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایس آئی ٹی کی سفارش پر اس معاملے میں پہلی ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہے۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق ایس آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کچھ سخت سفارشات کی گئی تھیں، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات مزید تیز کر دی گئیں۔ اسی سلسلے میں ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ کی شکایت پر پہلی ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر نامعلوم افراد کے کردار کی بھی جانچ جاری ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی فی الحال مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مختلف پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

ایس آئی ٹی ملزمان کے بینک اکاؤنٹس، جائیداد، موبائل ریکارڈز اور مبینہ مالی لین دین کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ اسی درمیان چمپت رائے اور انل مشرا کے استعفوں نے پورے معاملے کو ایک نئی سمت دے دی ہے اور اسے تحقیقات سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتر پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اگر کسی بھی سطح پر بے ضابطگی یا ذمہ داری طے ہوتی ہے تو متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اب سب کی نگاہیں ایس آئی ٹی کی حتمی رپورٹ پر مرکوز ہیں، جس سے یہ واضح ہو سکے گا کہ تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھے گا یا نہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined