قومی خبریں

رام رحیم کی معاون ’ہنی پریت‘ کی ضمانت منظور، امبالہ جیل سے رہا

شام چھ بجے امبالہ جیل سے ہنی پریت کو رہا کیا گیا اور اس نے میڈیا سے بات نہیں کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پنچکولہ: سرسہ ڈیرہ کے سربراہ گرمیت سنگھ کی معاون پرینکا تنیجا عرف ہنی پریت کو بدھ کے ردوز پنچکولہ کی ایک خصوصی عدالت نے ضمانت دے دی۔ امبالہ جیل میں بند ہنی پریت کو مرکزی تفتیشی تیورو میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ روہت وتس کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش کیا گیا۔

ہنی پریت کو اگست 2017 میں سادھوی کے جنسی استحصال معاملہ میں ڈیرہ پرمکھ کو قصوروار قرار دینے کے دن ہوئے تشدد کے معاملات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پنچکولہ، سرسہ سمیت ہریانہ، پنجاب کے کچھ حصوں میں پھیلے تشدد میں 30سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی تھی اور کروڑوں کی پراپرٹی پھونک دی گئی تھی۔

کچھ ہی دن پہلے ہنی پریت اور کچھ دیگر ڈیرہ کے پیروکاران کے خلاف دفعہ 121اور 121 اے ہٹائی گئی تھی جس کے بعد اب ہنی پریت کو ضمانت دے دی گئی۔ شام چھ بجے امبالہ جیل سے ہنی پریت کو رہا کیا گیا۔ ہنی پریت نے میڈیا سے بات نہیں کی۔

میڈیا کے ایک حصہ نے الزام لگایا کہ پولس نے ہنی پریت کو ’وی آئی پی ٹریٹمنٹ‘ دیا اور خواتین پولس کی گاڑی ہنی پریت کی کاروں کے قافلہ کے ساتھ تھی جس کے ڈپر کی فلڈ لائٹ کی وجہ سے فوٹوگرافر تصاویرنہیں کھینچ سکے۔ انہیں صرف گاڑیوں کی تصاویر ہی مل سکیں۔

Published: 06 Nov 2019, 10:57 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Nov 2019, 10:57 PM IST