قومی خبریں

’رام مندر کم، دکان زیادہ ہو گیا ہے‘، عطیہ چوری معاملے پر ادھو ٹھاکرے کا سخت بیان

شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ووٹروں سے ایک ’غدار‘ کو میدان میں اتارنے کے لیے عوامی طور سے معافی مانگی اور شہریوں سے بی جے پی کو سیاسی انحراف کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کی اپیل کی۔

<div class="paragraphs"><p>ادھو ٹھاکرے، ویڈیو گریب</p></div>

ادھو ٹھاکرے، ویڈیو گریب

 

شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے رام مندر عطیہ چوری معاملے میں بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ پربھنی میں اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’رام مندر کم، دکان زیادہ ہو گیا ہے‘‘۔  انہوں نے آگے کہا کہ ’’مندر وہیں بنائیں گے، کہتے تھے، کیوں بنوانا تھا، اب سمجھ میں آگیا ہے۔‘‘

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ’’رام مندر ہندوؤں کا مذہبی مقام ہے، لیکن بی جے پی نے وہاں دکان کھول لی ہے اور بھگوان رام کے نام پر کاروبار شروع کر دیا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’رام مندر میں عطیات کی چوری کے معاملے صرف چوری نہیں بلکہ یہ ہندوؤں اور ہندوتوا کے ساتھ دھوکہ ہے۔‘‘

Published: undefined

اتوار (28 جون) کو ہونے والے مہاراشٹر ٹی ای ٹی کے امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پیپر لیک ہونا ریاست کے لیے شرمناک ہے۔ پیپر کو لیک کرنے والے ایک ہی خاص خاندان کے لوگ ہیں، اس لیے وہ بغیر کسی مدد کے بچ جائیں گے اور پھر سے پیپر لیک کی وارداتوں کو انجام دینے کے لیے باہر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دھوکے کا کیڑا مہاراشٹر کو کھوکھلا کر رہا ہے، اگر بروقت اسے نہیں کچلا تو نہ ہی مہاراشٹر بچے گا اور نہ ہی یہ ملک بچے گا۔‘‘

Published: undefined

شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے باغی ایم پی سنجے دیش مکھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کیا۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے ووٹروں سے ایک ’غدار‘ کو میدان میں اتارنے کے لیے عوامی طور سے معافی مانگی اور شہریوں سے بی جے پی کو سیاسی انحراف کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کی اپیل کی۔

Published: undefined

ٹھاکرے نے جاری مانسون کی بارش اور مہاراشٹر کے سیاسی ماحول کے درمیان موازنہ کیا۔ بارش میں تاخیر کے باوجود اپنا کھیتی کا کام چھوڑ کر ریلی میں شامل ہونے پہنچے کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح بارش سے نئی ٹہنیاں پیدا ہوتی ہیں اور سڑے ہوئے پتے گر جاتے ہیں، اسی طرح میرے سامنے بیٹھے وفادار، کٹر شیوسینک، میرے مانسون ہیں، سڑے ہوئے پتے گر گئے ہیں اور نئے، وفادار کوپلیں پھوٹ رہی ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined