قومی خبریں

راجستھان کے اسکول میں عمارت گرنے کا سانحہ: مہلوک بچوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہوئی، 28 زخمی

راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں اسکول کی عمارت گرنے سے 7 بچوں کی جان جا چکی، 28 زخمی ہیں۔ وُسندھرا راجے اور وزیر تعلیم نے متاثرین سے ملاقات کی، مظاہرے اور پتھراؤ کے واقعات بھی پیش آئے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے پپلاود گاؤں میں جمعہ کی صبح اس وقت ایک المناک سانحہ پیش آیا، جب سرکاری اسکول کی ایک پرانی عمارت اس وقت گر گئی جب بچے دعائیہ اجتماع کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ اس واقعے میں اب تک 7 معصوم بچوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 28 دیگر بچے زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

Published: undefined

حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمی بچوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 12 بچوں کا علاج جھالاواڑ کے ایس آر جی اسپتال میں جاری ہے، جبکہ 8 بچے منوہر تھانہ میں زیر علاج ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے، اپنے بیٹے و رکن پارلیمان دُشینت سنگھ کے ہمراہ اسپتال پہنچیں، جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیا۔ انہوں نے اس سانحے کی ذمہ داری تعلیم محکمہ کی سنگین لاپروائی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر وقت پر خستہ حال عمارت کا معائنہ کر کے طلبا کو محفوظ جگہ منتقل کیا جاتا، تو یہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔

Published: undefined

وسندھرا راجے نے مطالبہ کیا کہ ریاست کے تمام اسکولوں کی عمارتوں کا فوری سروے کیا جائے اور جہاں بھی عمارتیں خستہ حال ہوں، وہاں فوری متبادل بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات پر سیاست نہیں بلکہ انسانیت مقدم ہونی چاہیے۔

ریاستی وزیر تعلیم مدن دلاؤر بھی جائے وقوعہ اور اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق بچوں کے اہل خانہ کو سرکاری امداد فراہم کی جائے گی اور زخمی بچوں کے علاج میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

Published: undefined

حادثے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔ جاں بحق بچوں کے اہل خانہ اور مقامی افراد نے جُراڑی سرکل اور اسپتال کے باہر سڑک جام کر کے مظاہرہ کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر نریش مینا بھی مظاہرے میں شامل ہوئے، لیکن پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جس کے بعد پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار بُدانیا کے مطابق تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ریاست بھر میں اسکولوں کی عمارتوں کی سلامتی کا جائزہ لینے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • راہل گاندھی نے گجرات میں ’گمبھیرا پل حادثہ‘ میں ہلاک افراد کے کنبوں سے کی ملاقات، متاثرین نے کیا اظہارِ درد

  • ,
  • بیسک اسکولوں کے انضمام کی مخالفت میں سماجوادی پارٹی نے شروع کی ’پی ڈی اے پاٹھ شالا‘