قومی خبریں

راجستھان: آگرہ روڈ پر پیدل جا رہے مزدوروں کے لئے مفت بسیں

روڈویز کے چیف جنرل منیجر نوین جین نے اتوار کو بتایا کہ مزدوروں کو بسوں کے ذریعہ مفت میں ان کی منزل یا اتر پردیش کی سرحد تک چھوڑنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

جے پور: راجستھان میں آگرہ روڈ پر آگرہ کی سمت جانے والے مزدوروں کو بارڈر تک یا ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے راجستھان ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے 110 بسوں کا انتظام کیا ہے۔

Published: 29 Mar 2020, 4:11 PM IST

روڈویز کے چیف جنرل منیجر نوین جین نے اتوار کو بتایا کہ مزدوروں کو بسوں کے ذریعہ مفت میں ان کی منزل یا اتر پردیش کی سرحد تک چھوڑنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ دوپہر تک 62 بسیں اتر پردیش کی سرحد پر مزدوروں کو چھوڑ چکی تھیں اور دیگر 110 بسیں روانہ کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی نجی بسیں چلائی جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: 29 Mar 2020, 4:11 PM IST

انہوں نے بتایا کہ جے پور سے آگرہ روڈ پر بڑی تعداد میں مزدور اترپردیش بارڈر تک پیدل ہی جارہے ہیں۔انہیں جلد از جلد ریاستی سرحد میں ان کی منزل تک پہنچانے کے سلسلے میں اتوار کو ضلع کلکٹر ڈاکٹر جوگارام، ٹرانسپورٹ محکمے کے کمشنراور انتطامیہ سکریٹری روی جین اور اڈیشنل پولیس کمشنر اجے پال سنگھ لامبا کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں تفصیلی بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: 29 Mar 2020, 4:11 PM IST

جین نے بتایا کہ یہ بسیں عام شہریوں کےلئے نہیں ہیں۔ یہ صرف ان مزدوروں کےلئے ہیں جو سڑک پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے نجی بسوں کو بھی چلایا جا رہا ہے، لیکن یہ بسیں بھی آگرہ روڈ پر چل رہے مہاجر مزدوروں کو ہی ان کی منزل تک پہنچائے گی۔ انہوں نے عام لوگوں اور طلبہ کو صلاح دی ہے کہ لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل کریں اور ان بسوں میں سفر کرنے کی کوشش نہ کریں۔

Published: 29 Mar 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Mar 2020, 4:11 PM IST