قومی خبریں

راجستھان کے تاجر نے چاند کے علاقے میں خریدی زمین، شہریت بھی حاصل!

راجستھان کے ایک این آر آئی تاجر نے چاند پر 14 ایکڑ زمین خریدی ہے، تاجر کا کہنا ہے کہ زمین کے کاغذات کے ساتھ اب اسے چاند کی شہریت بھی مل گئی۔ زمین کی رجسٹری کے ساتھ بورڈنگ پاس اور ٹکٹ بھی دئے گئے ہیں

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

راجستھان کے جھنجھنو ضلع کے ایک غیر مقیم ہندوستانی تاجر نے چاند پر 14 ایکڑ زمین خریدی ہے۔ اس تاجر کا کہنا ہے کہ چاند پر زمین خریدنے کے ساتھ اسے چاند کی شہریت بھی حاصل ہو گئی ہے۔ تاجر نے بتایا کہ اسے زمین کے کاغذات کے ساتھ بہت سے حقوق بھی دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاند کی شہریت انہیں ’لونا سوسائٹی‘ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

Published: undefined

ہوٹل کاروباری ابھیلاش جانگڈ نے بتایا کہ جب وہ فلوریڈا میں تھے تو اس وقت لونا سوسائٹی نے چاند پر زمین بیچنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد ان کا چاند پر زمین خریدنے کا تجسس مزید بڑھ گیا، اس کے لیے ہم نے آن لائن درخواست دی اور وہاں زمین خریدی۔ سوسائٹی نے جائیداد کے کاغذات کے علاوہ بورڈنگ پاس اور ٹکٹ بھی فراہم کیے ہیں۔

Published: undefined

ابھیلاش نے بتایا کہ اگر انہیں مستقبل میں وہاں جانے کا موقع ملا تو وہ ضرور جائیں گے، کیونکہ بہت کم لوگ چاند پر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لونا سوسائٹی کی چاند پر الگ الگ مقامات پر اراضی ہے۔ جس میں سے انہوں نے ’سی آف ماسکوس‘ اور ’لینڈ آف ہیپینس‘ دو مقامات پر تقریباً 14 ایکڑ زمین خریدی ہے۔ وہاں زمین خریدنے کے ساتھ ہی انہیں چاند کی شہریت بھی مل گئی۔

Published: undefined

انٹرنیٹ پر ایسی کئی ویب سائٹس ہیں جو چاند پر زمین خریدنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ یہ ویب سائٹس آپ کو چاند پر زمین خریدنے کی پیشکش کرتی ہیں اور جب آپ ادائیگی کرتے ہیں تو آپ کو کاغذ بھی مل جاتے ہے۔ ان دنوں بہت سے لوگ ان ویب سائٹس کا سہارا لے کر چاند پر زمین کا تحفہ دے رہے ہیں۔ اس خریداری میں سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصویر بھی دی گئی ہے، تاکہ خریدار کو چاند پر زمین خریدنے کا مکمل احساس ہو۔ چاند پر زمین کی کاغذی خریداری الگ بات ہے لیکن وہان جانا اور قیام کرنا ابھی دور کی کوڑی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ