قومی خبریں

یوپی میں بارش نے تباہی مچا دی، 19 افراد ہلاک

یوپی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے

<div class="paragraphs"><p>بھاری بارش کی فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

بھاری بارش کی فائل تصویر / یو این آئی

 

لکھنؤ: یوپی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے۔ کئی جگہیں بری طرح سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ اس کے پیش نظر راجدھانی لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں اسکول بند ہیں۔

Published: undefined

ریلیف کمشنر کے دفتر سے پیر کو موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش سے متعلق واقعات میں 19 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

معلومات کے مطابق بھاری بارش کے باعث 13 افراد کی موت ہوئی جبکہ چار افراد کی موت آسمانی بجلی گرنے اور دو ڈوبنے سے ہوئی۔ ہردوئی میں چار، بارہ بنکی میں تین، پرتاپ گڑھ اور قنوج میں دو دو اور امیٹھی، دیوریا، جالون، کانپور، اناؤ، سنبھل، رام پور اور مظفر نگر میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تمام اضلاع کے عہدیداروں کو پوری تیزی کے ساتھ راحتی کاموں میں مصروف ہو جانا چاہئے۔ ڈی ایم کو چاہئے کہ وہ علاقے کا دورہ کریں اور امدادی کاموں پر نظر رکھیں۔ آفت سے متاثرہ لوگوں میں فوری طور پر جائز امدادی رقم تقسیم کی جائے۔ پانی جمع ہونے کی صورت میں نکاسی آب کے موثر انتظامات کئے جائیں۔ دریاؤں کے پانی کی سطح کو مانیٹر کیا جائے۔ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے اور حکومت کو رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ متاثرہ کسانوں کو قواعد کے مطابق معاوضہ دیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined