موسم / آئی اے این ایس
ملک بھر میں اس وقت موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ وہیں دہلی-این سی آر میں پارہ ابھی سے چڑھنے لگا ہے۔ حالانکہ مارچ کا مہینہ ختم ہونے میں 10 دن باقی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے موسم کو لے کر اَپڈیٹ جاری کیا ہے۔ آج دہلی-نوئیڈا میں ہلکی ہوا چل سکتی ہے لیکن درجہ حرارت 32 ڈگری بنا رہ سکتا ہے۔
Published: undefined
اگلے ہفتے تک راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ وہیں پہاڑوں کی بات کریں تو وہاں پر موسم کافی ٹھنڈا بنا ہوا ہے۔ جموں و کشمیر میں ہو رہی برفباری کی وجہ سے وہاں پر درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ کے میدانی علاقوں میں بھی لوگوں کو گرمی کا احساس ہونے لگا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش، بہار، راجستھان اور اتراکھنڈ میں اگلے کچھ دن موسم کا مزاج جدا جدا رہے گا۔ دہلی میں تیز ہوائیں چلیں گی۔ اتر پردیش میں 20 مارچ سے بارش شروع ہو سکتی ہے۔ بہار میں 22 اور 23 مارچ کو تیز بارش اور ژالہ باری ہونے کے آثار ہیں۔ راجستھان میں ویسٹرن ڈسٹربینس کی وجہ سے کئی ضلعوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اتراکھنڈ، اُتر کاشی، چمولی اور پتھوراگڑھ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکم، آسام اور اروناچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہوئی۔ کیرالہ میں ہلکی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر شدید بارش بھی دیکھنے کو ملی۔
Published: undefined
وہیں اسکائی میٹر کے مطابق آج (جمعرات) اروناچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری ہو سکتی ۔ کیرالہ، مضافاتی تمل ناڈو، کرناٹک کے جنوبی ساحلی علاقے، لکش دیپ اور انڈمان اور نکوبار جزائر گروپ کے جنوبی حصوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined