قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں بارش کا دور، دہلی میں مانسون کا ہے انتظار، 9 ریاستوں کے لیے الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے 9 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے، دہلی میں اگلے کچھ گھنٹوں میں مانسون کی بارش کا امکان ہے۔ جموں، اتراکھنڈ، اوڈیشہ سمیت کئی حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>بارش کی تصویر (فائل)/ یو این آئی</p></div>

بارش کی تصویر (فائل)/ یو این آئی

 
RAMESHWAR GAUR

مانسون نے مغربی اور شمالی ہند کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر تقریباً پورے ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔ اترپردیش-بہار سمیت کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے 9 ریاستوں میں بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی سبھی ریاستوں میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر، اترا کھنڈ، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش، اوڈیشہ میں شدید بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں گجرات، مہاراشٹر اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی کی بات کی جائے تو یہاں 24 جون کو مانسون کے داخل ہونے کی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی ہے۔ ویسے اب کسی بھی لمحہ دہلی میں موسم کا مزاج بدل سکتا ہے۔ این سی آر کو تین طرف سے مانسون نے گھیر لیا ہے۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مشرقی گجرات اور راجستھان کے بڑے حصوں میں شدید بارش کے اشارے مل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ گھنٹوں کے دوران دہلی میں بھی مانسون کی بارش شروع ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

وہیں اتر پردیش کے زیادہ تر حصے میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے۔ آج محکمہ موسمیات نے 14 ضلعوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق سہارنپور، بجنور، مراد آباد اور رام پور میں زوردار بارش ہونے کے آثار ہیں۔ مظفر نگر، باغپت، شاملی، میرٹھ، بریلی، امروہا، پیلی بھیت، للت پور، جھانسی، جالون میں بھی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ہردوئی، فرخ آباد، قنوج، کانپور، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، بہرائچ، بلرام پور، گونڈا، بستی، شراوستی، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر اور کشی نگر میں گرج-چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں بارش کا دور جاری رہنے والا ہے۔ یہاں بارش کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ اس کے اثر سے درجہ حرارت میں تیزی سے گراوٹ آنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف راجستھان میں جمعرات سے مانسون کی فعالیت بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined