قومی خبریں

8 ریاستوں میں بارش کا الرٹ، گوا میں لوگوں کا اُمس سے برا حال

محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، کیرلم، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے بعض حصوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈمان اور نکوبار جزائر میں بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بارش کا منظر، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>

بارش کا منظر، تصویر قومی آواز/ویپن

 

ہندوستان کے کئی حصوں میں موسم کا مزاج بدلنے لگا ہے۔ دہلی میں صبح اور رات کے وقت ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے، جبکہ دوپہر میں دھوپ نکلنے سے تھوڑی گرمی کا احساس ہو رہا ہے۔ دوسری طرف جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اگلے چند دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، کیرلم، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے بعض حصوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈمان اور نکوبار جزائر میں بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گوا کا حال کافی مختلف ہے کیونکہ وہاں حبس سے لوگوں کا برا حال ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔