
سائبر فراڈ / آئی اے این ایس
سائبر دھوکہ دہی کے متعلق ریلوے نے پنشنرز کے لیے الرٹ جاری کر کہا ہے کہ کوئی بھی ریلوے اہلکار سوشل میڈیا یا کال کے ذریعے خفیہ معلومات طلب نہیں کرتا ہے۔ اس لیے مشکوک کال یا میجسز کی اطلاع فوری طور پر پولیس سائبر سیل اور متعلقہ انتظامی دفتر کو دیں۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’’یہ بات سامنے آئی ہے کہ کہ کچھ سائبر دھوکہ باز ریلوے افسران کے نام پر فرضی فون کال کر رہے ہیں اور ایس ایم ایس/واٹس ایپ پیغامات بھیج رہے ہیں، جس میں پی پی او اپڈیٹ، کے وائی سی تصدیق اور اضافی پنشن فوائد وغیرہ کے بہانے ذاتی اور مالی تفصیلات مانگی جا رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
وزارت ریلوے کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’پنشنرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ریلوے پی پی او یا سروس ریکارڈ کو اپڈیٹ کرنے کے لیے کوئی لنک یا میسج نہیں بھیجتا ہے۔ کسی بھی ریلوے افسر کو فون کال، ایس ایم ایس، واٹس ایپ یا سوشل میڈیا کے ذریعے بینک کی تفصیلات، او ٹی پی، پاسورڈ یا کوئی بھی خفیہ معلومات مانگنے کا اختیار نہیں ہے۔‘‘ ساتھ ہی کہا کہ پنشنرز کو محتاط رہنے اور اپنے خاندان کے افراد کو بھی اس اس سلسلے میں آگاہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کسی بھی مشکوک کال یا میسج کی اطلاع فوری طور پر سائبر سیل اور متعلقہ انتظامی دفتر کو دی جانی چاہیے۔
Published: undefined
ریلوے مسلسل دھوکہ دہی کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ سیشن کے دوران وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا تھا کہ آدھار پر مبنی تصدیق، کثیر سطحی سائبر تحفظ اور اینٹی فراڈ اقدامات کی وجہ سے 2025 میں ٹرین ٹکٹ بکنگ میں 3.03 کروڑ مشتبہ صارف آئی ڈی کو غیر فعال کر دیا گیا ہے، جس سے اصلی صارفین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے بکنگ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے ای-ٹکٹ سسٹم کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 6 ماہ کے دوران (دسمبر 2025 تک) 6,043 کروڑ ’ملیشیس بوٹ ریکویسٹ‘ کو بلاک کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم پورٹل پر 3.99 لاکھ مشکوک بکنگ سے متعلق 376 شکایتیں درج کی گئی ہیں اور 2025 میں 12,819 مشکوک ای میل ڈومین کو بلاک کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر کے مطابق، تتکال ٹکٹ بکنگ میں غلط استعمال کو روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن تتکال ٹکٹ بکنگ کی خاطر آدھار پر مبنی ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined