قومی خبریں

ٹرینوں میں ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

مختلف اشیاء و خدمات پر جی ایس ٹی میں کمی کی گئی تھی، اسی تناظر میں ریلوے محکمہ نے ریل نیر بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا فائدہ براہِ راست صارفین تک پہنچے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دسہرہ تہوار کے موقع پر ریلویز نے مسافروں کے لئے خوشخبری سنائی ہے۔ ٹرینوں میں، ریلوے اسٹیشنوں پر اور آس پاس فروخت ہونے والی ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: undefined

اب تک ایک لیٹر ریل نیر پانی کی بوتل 15 روپے میں فروخت ہورہی تھی، لیکن اب یہ صرف 14 روپے میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح آدھا لیٹر بوتل کی قیمت بھی ایک روپیہ کم کی گئی ہے۔ پہلے 10 روپے میں ملنے والی 500 ایم ایل پانی کی بوتل اب صرف 9 روپے میں دستیاب ہوگی۔

Published: undefined

حالیہ دنوں جی ایس ٹی کونسل نے مختلف اشیاء و خدمات پر جی ایس ٹی میں کمی کی تھی، اسی تناظر میں ریلوے محکمہ نے ریل نیر بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا فائدہ براہِ راست صارفین تک پہنچے۔ کم کی گئی قیمتیں 22 ستمبر سے نافذ ہوں گی۔اس سے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے کئی مسافرین کو فائدہ ہوگا کیونکہ حیدرآبادمیں مقیم آندھرائی افراد اپنے ارکان خاندان کے ساتھ بڑے پیمانہ پر دسہرہ منانے کے لئے اپنی آبائی ریاست آندھراپردیش جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined