قومی خبریں

’سچ جیتے گا اور تکبر کی شکست ہوگی‘ ، راہل گاندھی کا سنجے راوت کی گرفتاری پربیان

سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے مخالفین کا حوصلہ توڑنے اور سچ کا منہ بند کرنے کی پرزور کوشش جاری ہے لیکن تانا شاہ سن لے، آخر میں 'سچ' جیتے گا، اور تکبر کی شکست ہوگی۔

فائل تصویرآئی اے این ایس
فائل تصویرآئی اے این ایس 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے شیوسینا لیڈر سنجے راوت سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی 16 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد کی گئی گرفتاری پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تکبر اور آمریت سچائی کو نہیں دبا سکتی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ مودی حکومت اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے خلاف سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو خاموش رہنے کا پیغام دینا چاہتی ہے لیکن انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ تکبر اور آمریت جیت نہیں سکتی اور سچ کا منہ بند کرنے کی ہر کوشش ناکام ثابت ہوگی۔

Published: undefined

انہوں نے ٹویٹ کیاکہ راجہ کا پیغام واضح ہے - جو میرے خلاف بولے گا، اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔ سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے مخالفین کا حوصلہ توڑنے اور سچ کا منہ بند کرنے کی پرزور کوشش جاری ہے لیکن تانا شاہ سن لے، آخر میں 'سچ' جیتے گا، اور تکبر کی شکست ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined