قومی خبریں

راہل گاندھی نے ’بدحال معیشت‘ اور ’کسان تحریک‘ کو لے کر پی ایم مودی پر کیا حملہ

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کی معیشت پہلی بار سرکاری طور پر مندی کے دور میں آئی ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ تین کروڑ عوام منریگا کے تحت روزگار کی تلاش میں ہیں‘‘

راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @INCIndia 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی بے قابو ہوتی تحریک اور ملک کی رو بہ زوال معیشت کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ انھیں غرور اور تاناشاہی رویہ ترک کرکے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس سلسلے میں دو الگ الگ ٹوئٹ کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’وزیراعظم کو یاد رکھنا چاہیے تھا جب جب غرور سچائی سے ٹکراتا ہے، شکست کھاتا ہے۔ سچائی کی لڑائی لڑنے والے کسانوں کو دنیا کی کوئی حکومت نہیں روک سکتی۔ مودی حکومت کو کسانوں کے مطالبات ماننے ہی ہوں گے اور کالے قانون واپس لینے ہوں گے۔ یہ تو بس آغاز ہے۔‘‘

Published: undefined

ایک دیگر ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے ملک کی بگڑتی معیشت کے سلسلے میں پی ایم مودی کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ معیشت کی ترقی تاناشاہی ڈھنگ سے نہیں ہو سکتی ہے اور پی ایم مودی کو اس بات پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کی معیشت پہلی بار سرکاری طور پر مندی کے دور میں آئی ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ تین کروڑ عوام منریگا کے تحت روزگار کی تلاش میں ہیں۔ معیشت کو تاناشاہی کے ذریعے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ وزیراعظم کو پہلے اس بنیادی بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined