قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی سے متعلق میڈیا کسی قیاس آرائی سے پرہیز کرے: کانگریس

کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی نظریات کے تبادلوں اور اصلاحی کارروائی کرنے کے لیے ایک جمہوری اسٹیج ہے، اس لیے میڈیا کو چاہیے کہ اس کا وقار برقرار رکھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے میڈیا میں چل رہی ان خبروں کو غلط بتایا ہے جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی اب بھی استعفیٰ پر بضد ہیں۔ سرجے والا نے ایک بیان جاری کر کہا کہ کانگریس نے راہل گاندھی کو پارٹی کے اندر بدلاؤ کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ساتھ ہی میڈیا سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ تنظیم کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے میں مدد کریں۔

Published: undefined

سرجے والا نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی نظریات کے تبادلوں اور اصلاحی کارروائی کرنے کے لیے ایک جمہوری اسٹیج ہے، اس لیے میڈیا کو چاہیے کہ اس کا وقار برقرار رکھے۔ میڈیا کے ایک گروپ میں آنے والے اندازوں، قیاس آرائیوں، بیانات اور افواہوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میٹنگ میں ہوئی ساری بات چیت اور سرگرمیاں رازداری طلب کرتی ہیں۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بارے میں جانکاریاں صرف قیاس آرائیوں کی بنیاد پر نہ جاری کریں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخاب کے نتائج کا تجزیہ کرنے کے لیے 25 مئی کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ کی پیشکش کی۔ لیکن کانگریس کے سینئر لیڈروں نے ان کے فیصلے کو منظور نہیں کیا اور ان کو عہدہ پر بنے رہنے کے لیے کہا۔

Published: undefined

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد سے ہی میڈیا میں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ انہی قیاس آرائیوں کی وجہ سے پارٹی ترجمان سرجے والا نے کہا کہ ہم میڈیا سمیت سبھی سے گزارش کریں گے کہ وہ امکانات اور قیاس آرائیوں کے جال میں نہ پھنسیں۔ انھوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہوئے صلاح و مشوروں کا اختصار عوام کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ ایسے میں میڈیا کوئی الگ اندازہ نہ لگائے اور نہ ہی قیاس آرائی کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined