قومی خبریں

راہل گاندھی نے تھلاپتی وجے کو دی 52ویں سالگرہ کی مبارکباد، تمل لوگوں کے حقوق و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھرو جوزف وجے کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ میں آپ کی اچھی صحت اور آپ کی تمام کوششوں میں کامیابی کی خواہش کرتا ہوں‘‘۔

<div class="paragraphs"><p>تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے تھلا پتی اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی (فائل فوٹو)</p></div><div class="paragraphs"></div>

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے تھلا پتی اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی (فائل فوٹو)

 

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ’ٹی وی کے‘ کے سربراہ تھلاپتی وجے آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس دوران لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے انہیں خاص انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’میں تمل لوگوں کے حقوق، وقار اور خواہشات کی حفاظت کرنے اور ریاست کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے میں آپ کے ساتھ ہوں‘‘۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھرو جوزف وجے کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ میں آپ کی اچھی صحت اور آپ کی تمام کوششوں میں کامیابی کی خواہش کرتا ہوں، میں تمل لوگوں کے حقوق، وقار اور خواہشات کے تحفظ اور ریاست کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے میں آپ کے ساتھ ہوں‘‘۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی اور تھلاپتی وجے کے درمیان رشتے کافی مضبوط بتائے جاتے ہیں۔ تمل ناڈو کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے ڈی ایم کے کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تھا لیکن انتخابی نتائج کے بعد حکمراں اتحاد حکومت بنانے کے لیے ضروری اعدادی قوت حاصل نہیں کر سکا تھا۔ وہیں دوسری طرف وجے کی ٹی وی کے 108 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری مگر یہ بھی اکثریت حاصل نہیں کر سکی۔ ایسی صورت میں کانگریس نے ریاست کو بڑے سیاسی بحران سے بچانے کے لیے ٹی وی کے کو حمایت دینے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

تھلاپتی وجے مستقبل میں بھی کانگریس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ اس بات کو آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی کے نے کانگریس کو راجیہ سبھا کی ایک سیٹ دی تھی جس پر کانگریس نے پروین چکرورتی کو راجیہ سبھا بھیجا ہے۔ پروین چکرورتی ایک بینکر ہیں جنہوں نے باضابطہ طور پر 2017 میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ فی الحال کانگریس کے پروفیشنل ونگ اور ڈاٹا اینالیٹکس ونگ کے سربراہ ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined