قومی خبریں

ویڈیو: اچھے دن تو آئیں گے بس بی جے پی کی ہار سے

کانگریس صدر نے اس ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں راجستھان کے اس شخص نے پوری ریاست کے دل کی بات کہہ دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی، 29 نومبر(یو این آئی) کانگریس صدرراہل گاندھی نے راجستھان کے ایک ووٹر کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ’اچھے دن‘ کے وعدے کا زبردست مذاق اڑارہا ہے۔

کانگریس صدر نے اس ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں راجستھان کے اس شخص نے پوری ریاست کے دل کی بات کہہ دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے دعوی کیا کہ اشعار کے ذریعہ کہے گئے اس ویڈیو کو سنیں گے تو یقینی طور سے سننے والوں کو یہ اشعار یاد ہوجائیں گے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’راجستھان کے اس شخص نے ملک کے دل کی بات کہہ دی ہے۔ سنئے، گیت زبان پر چڑھ جائے گا۔‘‘

ویڈیو میں صنعت کار انل امبانی کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اچھے دن بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانے کے بعد ہی آسکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined