قومی خبریں

راہل گاندھی دور کی باقائدہ شروعات

کاغذات داخل کرنے کے موقع پر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل، دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت، آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی، کمل ناتھ، نرائن سوامی وغیرہ موجود تھے۔

سابق صدر پرنب مکھرجی کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل راہل گاندھی کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے
سابق صدر پرنب مکھرجی کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل راہل گاندھی کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے تصویر سوشلم میڈیا

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ذریعہ کانگریس صدر کے عہدے کے لئےکاغذات نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی کانگریس میں راہل دور کی باقائدہ شروعات ہو گئی ہے۔ ان کے کاغذات پر کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے دستخط کئے ۔ ابھی تک کے جو اشارے ہیں اس سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ راہل گاندھی کے خلاف کوئی اور امیدوار اپنے کاغذات داخل نہیں کرے گا۔ واضح رہے سونیا گاندھی گزشتہ 19سال سے کانگریس کی صدر ہیں۔

Published: 04 Dec 2017, 12:01 PM IST

کاغذات نامزدگی پر دستخط کرتے راہل گاندھی

کاغذات داخل کرنے کے موقع پر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل، دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت، آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی، کمل ناتھ، نرائن سوامی وغیرہ موجود تھے۔

Published: 04 Dec 2017, 12:01 PM IST

اس سے قبل راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’راہل گاندھی ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے اور ان کی قیادت میں کانگریس ترقی کرے گی کیونکہ وہ ملک اور پارٹی کے لئے پوری طرح وقف ہیں‘‘۔ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اس موقع پر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں راہل کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ ایک چھوٹے بچے تھے اور مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ ان میں کچھ بڑا کر نے کی صلاحیت ہے اور اب حال ہی میں اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بڑی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔‘‘

Published: 04 Dec 2017, 12:01 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہیہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Dec 2017, 12:01 PM IST