قومی خبریں

زوال پذیر ’جی ڈی پی‘ کو لے کر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر کسا طنز، کہا ’مودی ہے تو ممکن ہے‘

انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب اس مالی سال میں ہندوستان کی معاشی رفتار آزادی کے بعد سب سے خراب حالت میں ہوگی۔

وزیرا عظم مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی فائل تصویر 
وزیرا عظم مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستان کی خستہ حال معیشت سے متعلق ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بدھ کی صبح اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے ملک کی زوال پذیر جی ڈی پی کے لیے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور طنزیہ انداز میں لکھا ہے "مودی ہے تو ممکن ہے۔" اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی کا جی ڈی پی پر ایک بیان ٹیگ کیا ہے۔

Published: 12 Aug 2020, 10:58 AM IST

دراصل این آر نارائن مورتی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب رواں مالی سال میں ہندوستان کی معاشی رفتار آزادی کے بعد سب سے خراب حالت میں ہوگی۔ انگریزی اخبار 'بزنس اسٹینڈرڈ' میں شائع اس خبر کی سرخی راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ سے شیئر کیا ہے اور 'مودی ہے تو ممکن ہے' لکھ کر مودی حکومت پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔

Published: 12 Aug 2020, 10:58 AM IST

قابل ذکر ہے کہ این آر نارائن مورتی کا کہنا ہے کہ ہندوستانی معیشت کو جلد از جلد پٹری پر لایا جانا چاہیے کیونکہ اس بار جی ڈی پی میں آزادی کے بعد کی سب سے بڑی گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ نارائن مورتی نے ایک ایسے نظام کو تیار کرنے پر بھی زور دیا جس میں ملک کی معیشت کے ہر سیکٹر میں ہر کاروباری کو پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو۔

Published: 12 Aug 2020, 10:58 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Aug 2020, 10:58 AM IST