
تصویر اسکرین شاٹ
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے 31 جنوری 2026 کو اپنا ماہانہ نیوز لیٹر جاری کیا، جس میں حال ہی میں انجام دی گئی سیاسی اور عوامی سرگرمیوں کو خبروں کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی مستقبل طور پر نیوز لیٹر جاری کر کے اپنی سرگرمیوں اور پارٹی مہمات کی معلومات حامیوں تک پہنچاتے ہیں۔
Published: undefined
نیوز لیٹر میں کانگریس کی جانب سے شروع کی گئی ’منریگا بچاؤ‘ مہم کا ذکر نمایاں طور پر شامل ہے۔ اس مہم کے تحت پارٹی نے منریگا کو کمزور کرنے والے نئے قانون کی مخالفت کی ہے۔ پہلے صفحے پر اس مہم کی تصویری جھلک اور اس سے متعلق پیغام دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ منریگا ملک کے غریب طبقے کے لیے روزگار اور تحفظ کی ضمانت ہے۔
دوسرے اور تیسرے صفحات پر منریگا کی اہمیت، گاندھی جی کے گرام سوراج کے نظریے اور پنچایتوں کو اختیارات دینے کے تصور کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں یہ مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ نیا قانون ریاستوں پر مالی بوجھ ڈال رہا ہے اور مقامی اداروں کو کمزور کر سکتا ہے۔
Published: undefined
نیوز لیٹر کے آخری حصے میں ’جھلکیاں‘ کے عنوان سے راہل گاندھی کی مختلف سرگرمیوں کا احوال شامل ہے۔ ان میں بھاگیرتھ پورہ میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، تمل ناڈو کے گڈلور میں طلبہ سے گفتگو، مقامی بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کو مبارکباد اور دیگر عوامی پروگرام شامل ہیں۔
نیوز لیٹر کے اختتام پر قارئین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسے وقت نکال کر پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔ اس طرح راہل گاندھی نے اپنی اور پارٹی کی سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے پارٹی کی جاری مہمات اور عوامی رابطے کی کوششوں کو اجاگر کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر قومی آواز / وپن