قومی خبریں

سی آر پی ایف کے یومِ شجاعت پر راہل گاندھی کا خراجِ عقیدت، سی اے پی ایف میں امتیازی نظام ختم کرنے کا مطالبہ

راہل گاندھی نے سی آر پی ایف یومِ شجاعت پر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی اے پی ایف اہلکاروں کے ساتھ پروموشن اور قیادت میں ناانصافی ہو رہی ہے، جسے ختم کرنا ضروری ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سی آر پی ایف یومِ شجاعت (شوریہ دیوس) کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی پیغام جاری کرتے ہوئے مرکزی مسلح پولیس فورسز کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان سے جڑے اہم مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سی آر پی ایف اور دیگر سی اے پی ایف اہلکاروں کے حوصلے، قربانی اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جوان ہر دن ملک کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ اہلکار سرحدوں پر تعینات رہ کر ملک کو محفوظ رکھتے ہیں، دہشت گردی اور نکسل ازم جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں اور جمہوریت کے سب سے بڑے عمل یعنی انتخابات کو پرامن اور محفوظ بنانے میں اہم ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان خدمات کے باوجود ان اہلکاروں کو وہ انصاف اور احترام نہیں مل رہا جس کے وہ مستحق ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ حقیقی خراجِ عقیدت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ ان کے مطابق برسوں کی خدمت اور قربانی کے باوجود سی اے پی ایف کے جوانوں کو نہ تو وقت پر ترقی ملتی ہے اور نہ ہی اپنی ہی فورس کی قیادت کا موقع دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عہدے اکثر فورس سے باہر کے افراد کے لیے مختص ہوتے ہیں، جو ایک غیر منصفانہ نظام کی نشاندہی کرتا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ سی اے پی ایف کے اہلکار خصوصی تربیت، زمینی تجربے اور گہری حکمتِ عملی کی سمجھ رکھتے ہیں، اس لیے قومی سلامتی کے نقطۂ نظر سے بھی یہ ضروری ہے کہ ان فورسز کی قیادت انہی افراد کے ہاتھ میں ہو جو ان کی حقیقی مشکلات اور ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہوں۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ قیادت کے مواقع سے محرومی، تنخواہ، فلاح و بہبود اور عزت سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا مسائل ان جوانوں کے حوصلے کو متاثر کرتے ہیں، جو اپنی زندگیاں ملک کی سلامتی کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ صرف پیشہ ورانہ ترقی کا معاملہ نہیں بلکہ انصاف اور عزت کا سوال ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت ان جوانوں کا مکمل احترام کرتے ہیں اور یہ مانتے ہیں کہ اپنی فورس میں ترقی، اعلیٰ قیادت اور عزت ان کا حق ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ان کی حکومت آتی ہے تو اس امتیازی نظام کو ختم کیا جائے گا اور سی اے پی ایف اہلکاروں کو ان کے مکمل حقوق فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ان بہادر جوانوں کا مقروض ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ان کے اس بیان نے ایک بار پھر سی اے پی ایف اہلکاروں کے مسائل کو قومی بحث کا حصہ بنا دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined