قومی خبریں

راہل گاندھی نے اہم رہنماؤں سے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا تبادلہ خیال

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’میں نے ملک بھر سے آئے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدور اور قانون ساز پارٹی لیڈران سے ملاقات کی اور انتخابی تیاریوں اور حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔‘‘

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی 

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ریاستی صدور اور قانون ساز پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کر کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری پر ہفتہ کے روز تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے دوران کانگریس صدر نے عام انتخابات کے حوالہ سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے امیدواروں کو ٹکٹ تقسیم اور حتمی فیصلہ لینے میں دور اندیش ذہنیت سے کام کرنے اور سبھی کو ساتھ لے کر چلنے کے علاوہ کارکنان کی رائے کو بھی اہمیت دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے انتخابات کے حوالہ سے ٹکٹ تقسیم کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے میٹنگ کے دوران ریاستی صدور اور قانون ساز پارٹی صدور کو ہدایت دی کہ وہ مودی حکومت کی کسان مخالف، نوجوان مخالف، خواتین مخالف اور عوام مخالف پالیسیوں کا پردہ فاش کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ پارٹی رہنما عوامی تشہیر کے دوران بے روزگاری، کسانوں کی بد حالی، آئینی اداروں پر حملے جیسے ایشوز کواٹھائیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے مودی کے تاناشاہی رویہ سے بھی عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

اجلاس کے بعد راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’میں نے ملک بھر سے آئے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدور اور قانون ساز پارٹی لیڈران کے ساتھ ملاقات کی اور ہر ریاست میں انتخابی تیاریوں اور حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔‘‘

Published: undefined

تصویر اے آئی سی سی

کانگریس صدر نے ملاقات میں شامل ہونے والے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں مختلف مسائل پر بحث کی گئی، انہوں نے لکھا کہ ’’میٹنگ میں ہم نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ میں اس میٹنگ میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined