قومی خبریں

راہل گاندھی LIVE: ’ہماری رگوں میں شہیدوں کا خون ہے، ہم ڈَٹ کر لڑیں گے، ہم ڈرنے والے نہیں‘، پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب
پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب 

ہماری رَگوں میں شہیدوں کا خون ہے، ہم ڈرنے والے نہیں: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے راہل گاندھی کے خلاف ہوئی کارروائی پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری رَگوں میں شہیدوں کا خون ہے، جو اس ملک کے لیے بہا ہے۔ ہم ڈَٹ کر لڑیں گے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’راہل گاندھی جی کے اڈانی-مودی کے رشتوں پر حکومت جواب دینا نہیں چاہتی اور ان کے خلاف کارروائی اسی کا نتیجہ ہے۔‘‘

Published: 24 Mar 2023, 3:57 PM IST

راہل گاندھی کل دوپہر کریں گے پریس کانفرنس

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کیے جانے کے بعد کانگریس کے سرکردہ لیڈران کی میٹنگ دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ راہل گاندھی کل یعنی ہفتہ کے روز دوپہر میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

Published: 24 Mar 2023, 3:57 PM IST

اپوزیشن کو ختم کر کے یہ لوگ وَن نیشن وَن پارٹی کا ماحول بنانا چاہتے ہیں: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کیے جانے پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’آج ملک میں جو چل رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے۔ اپوزیشن کو ختم کر کے یہ لوگ وَن نیشن وَن پارٹی کا ماحول بنانا چاہتے ہیں۔ اسی کو تو تاناشاہی کہتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے ہندوستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ ’’ہمیں مل کر آگے آنا ہوگا، جمہوریت کو بچانا ہے، ملک بچانا ہے۔‘‘

Published: 24 Mar 2023, 3:57 PM IST

میں ہندوستان کی آواز کے لیے لڑ رہا ہوں، میں ہر قیمت چکانے کو تیار: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا رکنیت منسوخ کیے جانے کے بعد بذریعہ ٹوئٹ اپنے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے خلاف ہوئی کارروائی کے بعد ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’میں ہندوستان کی آواز کے لیے لڑ رہا ہوں۔ میں ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں۔‘‘

Published: 24 Mar 2023, 3:57 PM IST

آج جمہوریت کے لیے یومِ سیاہ ہے: رندیپ سرجے والا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کیے جانے کو سازش قرار دیتے ہوئے کانگریس نے ہندوستانی جمہوریت کے لیے آج کے دن کو یومِ سیاہ بتایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور کرناٹک انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’جمہوریت میں آج یومِ سیاہ ہے! آج بولنے کے حق پر داغ لگا ہے! آج بھگوڑوں اور بینک جعلسازوں کو بلاوا دینے کی موت کی گھنٹی ہے!‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’آج اڈانی میں جے پی سی کے مطالبہ کے لیے پی ایم کے اندھے بدلا کا دن ہے! آج کا دن سچائی کے لیے لڑنے اور جھکنے کا نہیں ہے!‘‘

Published: 24 Mar 2023, 3:57 PM IST

راہل کے خلاف کارروائی اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ: کانگریس

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہونے کے بعد کانگریس نے پریس کانفرنس کر مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے میڈیا اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’قانون سے پہلے یہ سیاسی ایشو ہے۔ ملک میں 2014 کے بعد سے اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اداروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی بے خوف ہو کر بیان دیتے ہیں، اور راہل کو سچ بولنے کی سزا ملی ہے۔‘‘ سنگھوی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور ایسے میں خاموش نہیں بیٹھا جا سکتا۔

Published: 24 Mar 2023, 3:57 PM IST

راہل گاندھی کے خلاف کارروائی ایک سازش کا حصہ: تیج پرتاپ

بہار حکومت میں وزیر تیج پرتاپ یادو نے راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کیے جانے کو ایک سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یہ سازش کے تحت ہوا ہے۔ یہ سب ایک سازش کا حصہ ہے۔ جو کچھ بی جے پی کر رہی ہے اسے بہار اور پورے ملک کے لوگ دیکھ رہے ہیں۔ سب کچھ ان کے احکامات پر ہو رہا ہے۔‘‘

Published: 24 Mar 2023, 3:57 PM IST

ضرورت پڑی تو جمہوریت بچانے کے لیے جیل بھی جائیں گے: کھڑگے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت رد ہونے کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انھوں نے (بی جے پی) انھیں (راہل گاندھی کو) نااہل ٹھہرانے کے سبھی طریقے آزمائے۔ جو سچ بول رہے ہیں انھیں وہ رکھنا نہیں چاہتے، لیکن ہم سچ بولتے رہیں گے۔ ہم جے پی سی کا مطالبہ جاری رکھیں گے۔ ضرورت پڑی تو جمہوریت بچانے کے لیے جیل جائیں گے۔‘‘

Published: 24 Mar 2023, 3:57 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Mar 2023, 3:57 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ