قومی خبریں

راہل گاندھی نے وائناڈ سیٹ سے کاغذات نامزدگی کئے داخل، پرینکا بھی رہیں موجود

لوک سبھا انتخاب 2019 کے لیے کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے نامزدگی پرچہ بھر دیا ہے۔ اس کے علاوہ راہل اتر پردیش میں اپنی روایتی امیٹھی سیٹ سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کیرالہ کے وائناڈ میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ اس دوران ان کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ راہل گاندھی کے استقبال میں وہاں ان کے حامی بھی سینکڑوں کی تعداد میں نظر آئے۔ قابل غور ہے کہ اس وائناڈ پارلیمانی حلقہ کے علاوہ راہل گاندھی اتر پردیش میں اپنی روایتی امیٹھی سیٹ سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ نامزدگی کا پرچہ بھرنے کے بعد راہل گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ روڈ شو کیا۔ اس روڈ شو میں ان کے استقبال کے لیے عوامی سیلاب امنڈ پڑا۔

Published: 04 Apr 2019, 2:09 PM IST

واضح رہے کہ این ڈی اے نے اس سیٹ سے تشار ویلاپلی کو راہل گاندھی کے سامنے اتارا ہے۔ تشار بھارت دھرم جن سینا کے صدر ہیں۔ کیرالہ میں بایاں ،محاذ پارٹیوں کے اتحاد ایل ڈی ایف نے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے سی پی آئی کے پی پی سنیر کو اتارا ہے۔ لیکن وائناڈ کو کانگریس کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ 2009 اور 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی اس سیٹ پر کانگریس نے اپنا پرچم لہرایا تھا۔

Published: 04 Apr 2019, 2:09 PM IST

اس سے قبل راہل گاندھی جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے ہیلی کاپٹر سے پرینکا واڈرا کے ساتھ وائناڈ پہنچے۔ قابل غور ہے کہ کانگریس پارٹی اور یو ڈی ایف نے راہل گاندھی کو کیرالہ سے انتخاب لڑنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ راہل گاندھی کو اسی طرح کی دعوت کرناٹک اور تمل ناڈو سے بھی ملی تھی، لیکن انھوں نے کیرالہ کے وائناڈ سے الیکشن لڑنا قبول کیا۔ واضح رہے کہ وائناڈ میں 23 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

Published: 04 Apr 2019, 2:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Apr 2019, 2:09 PM IST