قومی خبریں

’عالمی یومِ مزدور‘ اور ’بدھ پورنیما‘ کے موقع پر راہل گاندھی نے پیش کیں نیک خواہشات

عالمی یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں راہل گاندھی نے تمام محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد کو مضبوط بنانے میں مزدور طبقے کا کردار نہایت اہم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘ @RahulGandhi</p></div>

تصویر ’ایکس‘ @RahulGandhi

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’عالمی یومِ مزدور‘ اور ’بدھ پورنیما‘ کے موقع پر عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر انھوں نے جاری اپنے پیغامات میں محنت کشوں کے کردار اور بھگوان گوتم بدھ کی تعلیمات کو ظاہر کیا۔

Published: undefined

’عالمی یومِ مزدور‘ کے موقع پر راہل گاندھی نے تمام محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد کو مضبوط بنانے میں مزدور طبقے کا کردار نہایت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ مزدور اپنی محنت اور لگن سے ملک کی ترقی میں کلیدی حصہ ادا کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد ہی ہندوستان کی اصل طاقت ہے۔ راہل گاندھی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محنت کشوں کے کام کو عزت دی جائے، ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ملک کی ترقی میں ان کی بھرپور شمولیت کے ساتھ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔

Published: undefined

’بدھ پورنیما‘ کے موقع پر اپنے دوسرے پیغام میں راہل گاندھی نے عوام کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان گوتم بدھ کی زندگی اور ان کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی تعلیمات ہمیں عدم تشدد، ہمدردی، سچائی، سماجی ہم آہنگی اور اخلاقیات کا درس دیتی ہیں۔ راہل گاندھی کے مطابق بھگوان بدھ کا دکھایا ہوا راستہ ہمیشہ انسانوں کو امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined